ناول خشک پھول از بیلا بخاری قسط 4

543 27 7
                                    

#Revenge +#gangster + #Policehero type novel

ناول 👈خشک پھول از بیلا بخاری💞

#قسط: 4

عشارب بیٹا ۔۔۔۔

جی مما کیا ہوا۔۔۔ ؟

و۔۔وہ تمہارے ابو کال نہیں اٹھا رہے صبح آفس جاتے ہوئے ناراض ہوکر گئے تھے میں سمجھی ہر بار کی طرح وہ مجھے جاتے ہی نا صرف کال کریں گے بلکہ منائیں گے آج زندگی میں پہلی بار انہوں نے ایسا کیا ھے میں نے سوچا کال کرکے انہیں اتنی بڑی غلطی کا احساس دلاتی ہوں پر انہوں نے میری کال بھی کاٹ دی ۔۔۔

اووو مما تو اس میں رونے والی کیا بات ھے ڈیڈ اپنی کسی پرسنل میٹنگ میں بزی ہونگے آپ ایسے ہی پریشان ہورہی ہیں ۔۔۔

بارہ بجنے والے ہیں اور اتنی رات کو کونسی پرسنل میٹنگ ہورہی ھے۔۔۔۔؟؟

اف امی یہی تو سمجھا رہا ہوں "پرسنل " ویسے بھی انکے آفس میں آج بہت ہی خوبصورت لیڈی آئی ہوئی تھی مجھے خاص اطلاع ملی تھی آج رات بارہ بجے انکی ملاقات فکس ہوئی ھے ۔۔۔۔

تم جھوٹ بول رہے ہو وہ کسی عورت کی طرف آنکھ اٹھا کر نہیں دیکھتے تم مجھے میرے شوہر کے خلاف کرنا چاھتے ہوںل۔۔۔

مجھے پتا تھا مما آپ ان بیویوں کی لسٹ میں شامل ہیں جو آنکھیں بند کرکے اپنے شوہر پر بھروسہ کرتی ہیں آنکھیں کھولنے پر وہی شوہر اپنی دوسری بیوی اور تین عدد بچوں کے ساتھ پہلی بیوی کو بچوں سمیت گھر سے دھکے مار کر نکالتا ھے ۔۔۔

عشارب اپنی مما کی طرف دیکھتا ھے جو کہ یہ تصور کرتے ہی اپنے ہاتھوں پر دباو ڈال رہی تھیں غصہ میں بھی وہ اتنی کیوٹ لگ رہی تھیں کہ عشارب شاہ رضوی انہیں مزید بھڑکاتا ھے۔۔۔۔

امی ہوش کے ناخن لیں یہ غصہ کرنے کا وقت نہیں کچھ کرکے دیکھانے کا وقت ھے وہ جلدی سے شوز پہنتا ھے اور انہیں لے کر گاڑی میں بیٹھاتا ھے پھر خود ڈرائیونگ شروع کرتا ھے آگے پیچھے گارڈز گاڑیوں میں انکی حفاظت کے طور پر جارہے تھے ۔۔۔۔

On the way.....

میسج سینڈ کرنے کے بعد وہ شرارتی آنکھوں سے اپنی مما کو دیکھتا جو ابھی بھی کشمکش میں تھیں کہ اپنے شوہر پر شک کریں یا ناں کریں۔۔۔۔

سیکیورٹی کے ساتھ وہ اپنی پیاری سی امی کے ساتھ ہوٹل میں داخل ہوتاھے ۔۔۔

مل گئے آپ کے بےوفا شوہر ۔۔۔

عشارب آخری ٹیبل کی طرف اشارہ کرتا ھے جہاں اسکے بابا اپنی جان سے پیاری بیوی کو دیکھتے مسکرا کر کھڑے ہوتے ہیں اور انکی طرف آتے ہی انکے سامنے مسکرا کر ہاتھ پھیلاتے ہیں تو عشارب کی مما ہمیشہ کی طرح سب کچھ بھلائی انکی مسکراہٹ کی دیوانی ہوئی اپنا ہاتھ دیتی ھیں ۔۔۔

عشارب انکا ہاتھ خود تھامتا ھے اور ٹیبل کے پاس لے جاتا ھے ۔۔۔

Happy birthday...

ناول خشک پھول⚘ از بیلا بخاری😍Donde viven las historias. Descúbrelo ahora