جلنا کیا ہوتا ہے؟ اے میرے دوست
اگر جلنا ہے تو حسد کی آگ میں جل کر دیکھو(از خود)
وہ صرف یہ سن کر حسد کا شکار نہیں ہوئی تھی کہ اس نے جس سے محبت کی ہے وہ روبیل ملک ہے بلکہ وہ تو شروع سے ہی ایسی تھی۔ ناشکری، ناقدری، خود غرض، خود پرست۔ یہاں تو وہ اسکی دوست کی محبت کا معاملہ تھا کیسے وہ اسے خوش رہنے دیتی۔ سب کے سامنے بے عزت کروانے کے لیئے اس کا نام سنگنگ سیگمنٹ میں ڈالا۔ پھر یہاں بھی بس نہ کیا تو ڈوئیٹ کروادیا تاکہ وہ گانا گا نا سکے کیونکہ نورے ایسی چیزوں کو آلریڈی ایوائڈ کرتی تھی۔
ایک طرف دوستی تھی تو دوسری طرف اپنی انا کی تسکین۔ ایک طرف محبت و عزت کا نمونہ نورے خان تو دوسری طرف حسد اور جلن کا شکار روحیلہ فرمان۔ یہی حسد و جلن ہی تو ہوتی ہے جو انسانوں کو ایک دوسرے سے کافی دور لے جاتی ہے۔ خوبصورت سے حسین رشتے اس کے بھینٹ چڑھ جاتے ہیں اور انسان کے ہاتھ کچھ نہیں آتا سوائے پچھتاوے اور خالی ہاتھ کے۔
نورے کے والدین نے نورے کے سالگرہ سے ایک ہفتے پہلے یعنی 21، 22 اور 23 نومبر کے تاریخ دے دیئے۔ ہر طرف مبارکباد کا شور اٹھا۔ ہر کوئی خوش تھا سوائے ایک کہ جو اس وقت بہ مشکل خوش ہونے کی کوشش کررہا تھا۔ کوئی اور بھی تھا کہ جس کی نظر اسی پر تھی۔ جو وہ سمجھ رہا تھا اور جو وہ کہہ چکا تھا وہی سب اسے ابھی سے نظر آرہا تھا۔ لیکن کون جانے اگلے پہر کیا ہوجائے ہمارے ساتھ؟
روحی کو وہ زبردستی اپنے ساتھ لیکر گئی لیکن اسے کیا پتہ تھا کہ جسے وہ اپنا دوست سمجھ رہی ہے وہی اسکا سب سے بڑا دشمن ہے۔ وہی موقعے کی تلاش میں رہنے لگا ہے اب۔
چونکہ دن کم تھے اس لیئے وہ روز شادی کی شاپنگ کے لیئے جاتے۔ ہر روز بازار کے چکر لگتے۔ دن بھر کی تھکاوٹ کی وجہ سے اس کے ذہن سے روبیل ملک نکل گیا تھا۔ بھئ بھائی کی شادی تھی ، جہاں خود کے لیئے وقت نہیں تھا تو کسی اور کے سوچنے کا کہاں ہوتا۔؟!
آج بھی وہ آئی تھی شاپنگ کرنے۔ شاپنگ کرتے کرتے اس نے ویسے ہی پیچھے مڑ کر دیکھا۔ جہاں دنیا سے بے نیاز اپنے شاپنگ میں مصروف روبیل ملک کو دیکھا۔ اسکو دیکھتے ہوئے اسکے دل نے ایک بیٹ مس کی۔
ظاہر سی بات ہے اتنے دنوں بعد دیکھا تھا اسے۔ دل کی حالت میں اتر چڑھاو تو آنے تھے۔ اس نے اپنے دل پر ہاتھ رکھا اور خود کو کمپوز کرنے لگی۔ ایک وہ تھی جو اسے ٹکر ٹکر دیکھے جارہی تھی اور ایک وہ تھا جسے خود کے سوا کوئی اور نظر ہی نہیں آتا۔ وہ بے اختیار اس کی طرف مڑی۔
وہ جو کسی بات پر شہریار کے ساتھ ہنس تھا، اچانک سے اسے اپنے سامنے دیکھ کر ٹھٹھک گیا لیکن پھر جلد ہی اسے اگنور کردیا۔ وہ اب بھی ہنس رہا تھا اور وہ اسکے ڈمپل کو دیکھ رہی تھی جو بار بار عود آتا اور اسکا دل نئے سرے سے دھڑکا جاتا۔
ВЫ ЧИТАЕТЕ
Junoon Ka HumSafar By Aleena Farid (Completed)✔✔
Любовные романыایک ایسے لڑکے کی کہانی جسے محبت جیسے لفظ سے نفرت ہے لیکن اس نے جب محبت کی تو جنون کی حد تک۔ ایک ایسی لڑکی کی کہانی جو مرد زات پر یقین نہیں رکھتی، اپنی دنیا میں مگن اور اسی چھوٹی سی دنیا میں خوش رہنے والی۔ کیا واقعی وہ کبھی کسی مرد زات پر بھروسہ نہیں...