"میں بلی پالنے کا سوچ رہی ہوں!"
کف لنکس اتار کر ڈریسنگ ٹیبل پر رکھتے ہوئے فارس وجدان نے اسے سرد نظروں سے دیکھا۔وہ ابھی ابھی ضروری میٹنگ اٹینڈ کر کے گھر لوٹا تھا۔ اور ہمیشہ کی طرح جنت کمال اسکے سر پر سوار ہوچکی تھی۔
" کوئی ضرورت نہیں!"
"تمہاری ضرورت کی نہیں اپنی ضرورت کی بات کر رہی ہوں!"
" اس گھر میں کوئی جانور نہیں آ سکتا!"فارس کا لہجہ حتمی تھا۔۔ انکار پتھر پر لکیر جیسا۔۔۔
روز ہی وہ کوئی نہ کوئی فرمائش کرتی تھی۔۔ روز ہی وہ بے رحمی سے رد کر دیتا تھا۔۔۔
" کیوں نہیں آ سکتا!؟" وہ بحث کے موڈ میں آ گئی۔
" کیونکہ میں نہیں چاہتا!"
" اور تم کیوں نہیں چاہتے!؟!؟"
"میں جواب دینے کا پابند نہیں!"
" میں جواب دینے کا پابند نہیں!" جنت نے ہوبہو اس کے انداز میں نقل اتاری۔فارس وجدان نے رک کر اسے کڑے تیوروں سے گھورا۔ یہ لڑکی اب اپنی لمٹس کراس کرتی جا رہی تھی۔
"ساری پابندیاں تو صرف میرے لیے ہی ہیں نا!"رک کر اس نے تاسف سے سر ہلایا۔" مجھے لگتا تھا تم میرے لیے ہی بے رحم ہو، یہاں تو بیچارے جانور بھی تمھاری نفرت سے محفوظ نہیں ہیں!"
وہ ضبط کیے خاموش رہا۔ جنت کو یہ خاموشی نہیں چاہیے تھی۔
" تو اب میں یہ سمجھو کہ تم بھی ان دس پرسنٹ لوگوں میں شامل ہو جنہیں بلیاں اچھی نہیں لگتیں!؟" اس نے بات بڑھائی۔
"ہاں! ہوں! کوئی اعتراض!؟" وہ جھنجھلاہٹ کاشکار ہوا تھا۔۔
"بخدا کوئی خدا کی اتنی پیاری تخلیق کو ناپسند کیسے کر سکتا ہے!؟ یقینا تم نے بلیوں کو ہاتھ بھی نہیں لگایا ہو گا!؟ انہیں قریب سے دیکھا بھی نہیں ہو گا!؟" وہ وارڈ روب سے کپڑے نکالے واش روم میں گھس گیا تھا۔جنت دروازے کے پاس آ کر کھڑی ہو گئی تھی ۔ " تم بلیوں کے ساتھ تھوڑا سا وقت گزار کر تو دیکھو، بہت اچھا محسوس کرو گے!"
اندر شرٹ اتارتے ہوئے فارس وجدان زیر لب بڑبڑایا۔"ہاں!بہت اچھا محسوس کروں گا!"انداز میں جھلاہٹ نمایاں تھی۔
" میں جانتی ہوں تمہیں میرے احساسات کی کوئی قدر نہیں۔۔۔ لیکن بلی والی بات پر مجھے تمھارا اعتراض کچھ ٹھیک نہیں لگ رہا! ٹھیک ہے یہ گھر تمھارا ہے۔۔ لیکن میں بھی تو تمھاری بیوی ہی ہوں! کاغزی ہی سہی۔۔ اتنا تو حق رکھتی ہی ہوں کہ۔۔۔۔۔۔ " وہ رک گئی۔۔ " تم سن بھی رہے ہو میں کیا کہہ رہی ہوں!"
دروازہ کھل گیا تھا۔
سیاہ جینز پر سیاہ سلیو لس شرٹ میں ملبوس وہ باہر آ گیا۔ وارڈ روب کھولے اس نے سفید رنگ کا جمپر نکالا۔
YOU ARE READING
𝐔𝐒𝐑𝐈 𝐘𝐔𝐒𝐑𝐀
Romance𝐍𝐨 𝐩𝐚𝐫𝐭 𝐨𝐟 𝐭𝐡𝐢𝐬 𝐩𝐮𝐛𝐥𝐢𝐜𝐚𝐭𝐢𝐨𝐧 𝐦𝐚𝐲 𝐛𝐞 𝐫𝐞𝐩𝐫𝐨𝐝𝐮𝐜𝐞𝐝, 𝐝𝐢𝐬𝐭𝐫𝐢𝐛𝐮𝐭𝐞𝐝, 𝐨𝐫 𝐭𝐫𝐚𝐧𝐬𝐦𝐢𝐭𝐭𝐞𝐝 𝐢𝐧 𝐚𝐧𝐲 𝐟𝐨𝐫𝐦 𝐨𝐫 𝐛𝐲 𝐚𝐧𝐲 𝐦𝐞𝐚𝐧𝐬, 𝐢𝐧𝐜𝐥𝐮𝐝𝐢𝐧𝐠 𝐩𝐡𝐨𝐭𝐨𝐜𝐨𝐩𝐲𝐢𝐧𝐠 𝐰𝐢𝐭𝐡𝐨𝐮𝐭 𝐭...