Word Hmmmm History🙊

0 0 0
                                    

لفظ " ہممم " کا استعمال اور اسکے اسرارو رموز :
۔
اس بات کو بد نصیبی کہوں یا کم علمی کے ہم لفظ " ہممم " کی وسعت و حقیقت کو صحیح پہچان ہی نہیں سکے ، نا صرف کم علمی بلکہ ایک حلقہ تو ایسا بھی دیکھا گیا جو اس لفظ کو دیکھتے ہیں آنکھوں سے انگارے برسانے لگتا ہے۔
ارے بھئی پہلے جان تو لو، کہ اس لفظ کی اہمیت کیا ہے۔۔۔
اس لفظ کے ساتھ بڑھتی ہوئی اس خود ساختہ نفرت کے پیشِ نظر، معاشرے کا ایک ذمہ دار فرد ہونے کے ناطے آپ کو اس لفظ کی اہمیت کے بارے میں چند باتیں بتانا ضروری سمجھوں گا۔۔۔

پہلا استعمال:
کسی کی بات کو سنتے ہوئے اپنی توجہ کو ظاہر کرنا اور بنا ٹوکے یا اسکے بولنے میں خلل ڈالے رسپانس دینا اور کہنا۔۔۔ "ہممم"

دوسرا استعمال:
کسی کی بات کی تائید میں "جی بلکل آپ ٹھیک کہہ رہے ہیں ایسا ہی ہے" یہ کہنے کی بجائے صرف "ہممم" کہہ کے اس وسیع لفظ کا استعمال کرنا

تیسرا استعمال:
کسی کی بات پر حیرانگی کا اظہار کرتے ہوئے کہنا۔۔ " ہممم 😳"

چوتھا استعمال:
کسی کی بات ٹھیک سے نا سنائی دینے یا نا سمجھ آنے پر اسے بات کو دھرنے کا کہنا۔۔۔ " ہممم ؟ "

پانچواں استعمال:
آپکی طرف سے پوچھی جانے والی مطلوبہ معلومات کے ملنے پر کہنا۔۔۔ " ہممممم ہمم " پہلے ہممم کو لمبا کر کے دوسرے ہمم کو ایک دم سے چھوڑا جاتا ہے۔۔یعنی (اچھا..! تو یہ بات ہے)

چھٹا استعمال:
کسی کو جوابا اپنی شرماہٹ اور معصومیت کا اظہار کرنا۔۔۔" ہممم😌"

ساتواں استعمال:
کسی کوغصے میں انتقاماً منہ ہلاتے ہوئے اور چہرے پے ہاتھ پھیرتے ہوئے کہنا " ہممممم " ( یعنی۔۔۔ دیکھ لوں گا تمہیں )

آٹھواں استعمال:
کسی کو اگر منہ نہیں لگانا چاہتے تو جیسے اخبار پڑھتے ہوئے بنا دیکھے بس کچھ دیر بعد اسکی سنتے ہوئے ہلکا ہلکا سر ہلا بول دیا جائے۔۔۔۔ " ہممم "

نوواں استعمال:
کسی کو بیزاری میں طنزیہ جواب دینے کے لیے کہنا۔۔" ہممم 😏"

دسواں استعمال:
خوشی میں اکیلے کھڑے گنگناتے ہوئے استعمال کرنا۔۔۔ " ہمممم، ہمم ہمممممممم، ہممم ہمم۔"

جناب کیا کیا بتائیں اور کیا کیا رہنے دیں یہ لفظ اپنے اندر گفتگو کا سمندر سمیٹے ہوئے ہے۔۔۔ بس کوشش کیا کریں کہ اس جامع لفظ کو آمنے سامنے بیٹھے ہوئے استعمال کریں ۔۔۔۔😁😁

Artical By Other Authors♥Wo Geschichten leben. Entdecke jetzt