میرا ماننا ہے کہ کوئی انسان مکمل نہیں ہوتا.ایک ہی انسان میں تمام خصوصیات جیسے صبرواستقامت ,تقوی,مستقل مزاجی نہیں ہو سکتی..اگر یہ سب ایک انسان میں ہوں تو انسان تو پھر فرشتہ صفت کہلائے گا.
ہر انسان کی زندگی کا سفر ایک دوسرے سے مختلف ہوتا ہے. کئی دفعہ انسان کا سفر ایک جیسا ہوتا ہے لیکن منزل مختلف ہوتی ہے اور کئی دفعہ سفر مختلف ہوتا ہے لیکن منزل ایک ہی ہوتی ہے.تو انسان کو خود کو تیار رکھنا چاہیے یہ سوچ کہ انسان کی آخری منزل اللّہ عزوجل کے پاس ہے.اور انسان اس دنیا کا سفر اس طرح تیار کرے کہ انسان کی آخری منزل خوبصورت اور بہترین بن جائے.اور وہ اللّہ عزوجل کی بارگاہ میں سرخرو ہو جائے........موت.....یہ تو بس ایک دفعہ کا قصہ ہے...
.......باقی ساری کہانی تو سفر زندگی ہی کی ہے...
......یہ زندگی..... اگلی زندگی...