Hans len😂😂

2 0 0
                                    

شوہرِ نامدار کو بیوی کی دماغی حالت پر شبہ تھا لہٰذا دماغی امراض کے بہت ہی مقبول ڈاکٹر سے ٹائم لیا اور بیوی کو لے کر پہنچے.....
"جی بی بی.... کیا مسئلہ ہے؟"
"ڈاکٹر صاحب!! یہ تو آپ نے بتانا ہے نا؟"
ڈاکٹر کچھ دیر کے لیے خاموش ہوئے اور پھر سنبھلتے ہوئے گویا ہوئے....
"اچھا تو یہ بتائیں کہ کیا مصروفیات ہیں آپکی؟ میرا مطلب ہے سارا دن کیسے بتاتی ہیں؟"
"ڈاکٹر صاحب! گھریلو کام کاج میں ہی گزرتا ہے گھر میں شوہر ہیں..... انکی والدہ ہیں..... ہمارے بچے ہیں گھر بار کو دیکھنا..... سارا دن ایسے ہی گزرتا ہے جی....."
"اسکے علاوہ کیا مشاغل ہیں؟"
"بس سر! تھوڑا بہت لکھنے کا شوق ہے..."
"اوہو... تو میں اس وقت ایک لکھاری سے بات کر رہا ہوں....."
"نہیں سر! لکھاری کہاں.. میری تو دماغی حالت ہی صحیح نہیں تو......."
"اچھا... یہ بتائیں زیادہ تر کیا لکھتی ہیں؟ یعنی کن موضوعات پر لکھنا پسند ہے؟"
"ایسا کچھ خاص تو نہیں بس عام فہم سا لکھتی ہوں... ہلکی پھلکی تحریریں.... جو سامنے بیت رہا ہو.... جو دیکھ رہی ہوتی ہوں..... بس اسی پہ قلم چل جاتا ہے...."
"مثال کے طور پر.....؟"
"مثال کے طور پر یہ آپکی میز پر آدھا بھرا ھوا گلاس پڑا ہے... تو اس پر ہی لکھ دوں گی.... کہ ایک ڈاکٹر کی میز پر پانی کا گلاس پڑا ہوا تھا جو کہ ڈھکا ہوا نہیں تھا اور میرے سامنے دو مرتبہ اسکے اوپر مکھی بیٹھی جس کو ڈاکٹر نے ہاتھ مار کر اڑایا.... اور پھر کچھ دیر بعد وہی پانی اٹھا کر پی لیا تھا....
یا پھر ایسے بھی لکھ سکتی ھوں کہ میں دماغی امراض کے ڈاکٹر کے کلینک پر گئی تو اس نے میرے سامنے آدھا پیا ھوا سگریٹ ایش ٹرے میں رگڑ کر بجھایا.... تو میں سوچنے لگی.... یہ ڈاکٹر دماغ کا علاج کرتا ہے تو یقیناً دل اور سانس کی بیماریوں سے بھی واقف ھو گا لیکن اسکے باوجود سگریٹ پیتا ہے جبکہ اسکو سگریٹ کے نقصان بھی معلوم ہوں گے.... تو پھر اسکا مطلب تو یہ ہوا کہ اسکا تو اپنا دماغ کام نہیں کرتا.... تو یہ میرا علاج کیا کرے گا..... بس ڈاکٹر صاحب! ایسی ہی چھوٹی چھوٹی تحریریں لکھتی رھتی ہوں......"
اور.....
اب....
ڈاکٹر....

شوہر کا بغور جائزہ لے رہا ھے
Copied
😁😊😂

Artical By Other Authors♥Where stories live. Discover now