Epi_ 17 Of Novel Khushk pohl by Bella Bukhari😘

659 30 7
                                    

#ناول_خشک_پھول💥

Oups ! Cette image n'est pas conforme à nos directives de contenu. Afin de continuer la publication, veuillez la retirer ou mettre en ligne une autre image.


#ناول_خشک_پھول💥

#آتھر_بیلا_بخاری 😍

Epi ___ 17

ہ۔۔ہیرو م۔۔مجھے ڈر کی وجہ سے ن۔۔نیند نہیں آتی ا۔۔ان کے قہقے ا۔۔۔۔اب بھی میرے کانوں میں گونجتے ہیں ۔۔۔۔

وہ چیختے چیختے اچانک مدھم آواز میں بولتی اسکی آنکھوں میں دیکھتی ھے جہاں سرخ نگاہیں اسکے درد کو سمجھتے خون جھلکانے کو تیار تھیں ۔۔۔

وہ بے ساختہ اپنے ہاتھ سے اسکی آنکھوں کو چھوتی ھے ہوڈی مین اک لمحے کے لئیے آنکھیں بند کرتا ھے ۔۔۔۔

ہ۔۔ہیرو پتہ ھے جب و۔۔وہ قہقے گونجتے ہیں ت۔۔۔تو میں آپ کو یاد کرتی ہوں آوازیں آ۔۔آنا ب۔۔بند ہوجاتی ہیں م۔۔۔مگر ن۔۔نیند نہیں آتی ۔۔۔۔

وہ اسکے کاندھے پر سر رکھتی آنکھیں بند کیے سب کچھ بتارہی تھی ہوڈی مین اسے سیدھا لٹا کر اسکے بالوں میں انگلیاں چلا رہا تھا جب کہ وہ اپنے ہیرو کا ہاتھ جکڑے نیند سے بوجھل آنکھیں کھولنے کی کوشش کررہی تھی ۔۔۔۔

وہ سب جو تمہارے ساتھ ہوا وہ ایک تلخ حقیقت تھی جتنی جلدی ہوسکے اسے بھولنے کی کوشش کرو اور اب صرف اپنے ویلن کے بارے میں سوچا کرو۔۔۔۔

تمہارے ذہن میں میری سوچ کی آمد ہی اس برے دن کو نوچ کر پھینک چکی ھے ۔۔۔

ت۔۔۔تو آ۔۔۔آپ میرے و۔۔ویلن ہیں ۔۔

وہ روتی آنکھوں سے اسے گھورتی ھے ہوڈی مین کے چہرے کو خود کے قریب تر دیکھ کر جلدی سے ویلن کی آنکھوں کو اپنے ہاتھوں سے ڈھانپتی ھے ۔۔۔

وہ مسکراتا ہوا اسکے نرم ہاتھوں کو اپنی آنکھوں سے ہٹاتا ھے   ۔

تمہیں کیا لگتا ھے؟

آ۔۔۔آپ میرے ہ۔۔ہیرو ہیں ۔

اسکا فیصلہ بعد میں کریں گے ابھی تمہیں سونا ھے ۔۔۔

وہ آنکھیں بند کرتی ھے مگر وہی منظر پھر سے نظر آنا شروع ہوجاتے ہیں ۔۔۔

ہوڈی مین اسکے ہاتھوں کی کپکپاہٹ محسوس کرتے اسے اپنی آغوش میں چھپاتا ھے اسکی خوشبو محسوس کرتے وہ پرسکون سی نیند کی وادی میں چلی جاتی ھے اور ہوڈی مین ساری رات اسے دیکھتے ہوئے گزارتا ھے کیونکہ اس رات کے بعد آنے والی ہر صبح اور ہر رات وہ اپنے باپ کے جرم کی سزا بھگتے گی ۔۔۔۔

ناول خشک پھول⚘ از بیلا بخاری😍Où les histoires vivent. Découvrez maintenant