ناول : میں تیری عادت کا مارا
ازقلم : دیا زہرہ ناولز
قسط نمبر : 1
••••••••••••••••••••••••
"تم نے میرے جھمکے دیکھے ہے کیا مل نہیں رہے"
عائشہ کمرے میں داخل ہوتی اپنی ہی دھن میں بولی تھی جب نظر سامنے پڑی تو پلٹنا ہی بھول گئی وہ منہ کھولے آئینے کے سامنے کھڑی آرزو کو دیکھ رہی تھی ۔۔۔
"یہ تم نے کس طرح کی ڈریسنگ کی ہے آرزو "
اپنا جھمکا بھولے عائشہ اُس کے قریب جاتے اچھنبے سے اُسے دیکھتے بولی تو آنکھوں پر مسکارا لگاتی آرزو نے فائنل ٹچ دیتے خود کو آئینے میں دیکھا ۔۔۔
"کیوں کیا ہوا اتنی حسین تو لگ رہی ہوں میں"۔۔
آرزو کندھے آچکاتے بولی تو عائشہ نے اُسے شاکی نظروں سے دیکھا تھا ۔۔۔
"ایسے مت دیکھو کیا اب میں اپنی مرضی سے کپڑے بھی پہن نہیں سکتی "۔۔
آرزو بے زاری سے بولی تو عائشہ نے نفی میں سر ہلایا ۔۔۔۔۔۔۔۔
"تم دونوں جلدی تیار ہو جاؤ باہر سب ویٹ کر رہے ہیں"۔۔۔۔۔۔۔
لیزے عجلت میں کمرے میں داخل ہوتے بولتے بولتے ٹھہر گئی ۔۔۔
"آرزو یہ کیا پہن رکھا ہے تم نے "۔۔
لیزے آنکھیں پھاڑے اُسے دیکھنے لگی تھی عائشہ نے بھی لیزے کو دیکھتے کندھے آچکائے ۔۔۔
"کیا ہو گیا ہے ساڑھی ہی تو پہنی ہے اِس میں اتنی بار پوچھنے والی کیا بات ہے لیزے بھابھی "۔۔۔
آرزو نے نا سمجھی اور بے زاریت سے گھوم کر اپنا جائزہ لیا تھا ساڑھی میں اُس کا نازک سا سراپہ واضع ہو رہا تھا ہاف سلیو بلیک ساڑھی میں وہ قہر ڈھا رہی تھی ۔۔۔
"تمھاری عمر نہیں ہے ابھی یہ سب پہننے کی اور سب سے بڑی بات تم جانتی ہو ہم سب ایسے کیوں بول رہے ہے"۔۔۔۔۔۔
لیزے نے اُسے آنکھیں دیکھاتے بہت کچھ باور کروانا چاہا جس پر وہ نخوت سے سر جھٹک گئی ۔۔۔
"لیزے یار پلیز میں بہت اچھی لگ رہی ہوں اب چلو لیٹ نہیں ہو رہی اب کیا"
آرزو منہ بناتے بولی لیزے اور عائشہ کی خود پر جمی نظروں کو جھٹکتے وہ آگے کو بڑھ گئی لمبے بال کرل کر کے کمر پر کھولے چھوڑے تھے ہلکا پھلکا میک اپ تھا لیکن ریڈ لپ اسٹک کافی واضع تھی باریک سے ہونٹوں پر لگی ریڈ لپ اسٹک قہر برپا کر رہی تھی اوپر سے اُس کی ہیزل رنگ آنکھوں نے باقی کسر پوری کر دی عائشہ اور لیزے خدا سے دعائیں مانگتی اُس کے پیچھے باہر کی جانب نکل گئی ۔۔۔۔
YOU ARE READING
Ma teri adat ka mara by Dia zahra
Fanfictionکہانی اُس ایک لڑکے کی وہ گینگسٹر تھا ۔۔۔!! کہانی ہے ایک گینگسٹر کے بدلے کی ۔۔۔۔!! کہانی ہے ایک پری کی ۔۔ وہ پری جو گینگسٹر کے کالے محل میں آ پھنسی ۔۔۔ کالا محل جو اُس کا دل ہے ۔۔۔۔۔۔۔!! کیا واقعی اُس گینگسٹر کا دل کالا ہے ؟