The Dead Love (Part 2)

2 1 0
                                    

اتبان جیسے پاگل ہو گیا ہو وہ میدان کی طرف بھاگا وہاں بیٹھا سانس لی اور اپنے گھر چلا گیا اگلے دن ایا تو اسی نکاب والی لڑکی کو ڈھونڈنے لگا مگر وہ لڑکی اسے کہیں نہیں دکھی اس بات کو ایک ہفتہ گزر گیا مگر اتبان کو  ابھی بھی وہ منظر بھول نہ سکا تھا ایک دن اتبان جب اپنے گھر جا رہا تھا تو اس نے اسی لڑکی کو ایم بی بی ایس کی برانچ سے نکلتے ہوئے دیکھا
اتبان اج تک کسی بھی چیز کے لیے اتنا متجسس نہیں ہوا تھا جتنا وہ اس بار تھا اس نے اس لڑکی کے بارے میں معلومات اٹھائی تو پتہ چلا وہ لڑکی اس دن ان کی کلاس میں غلطی سے اگئی تھی اور اتبان کے دل میں بھی اگئی تھی۔
لڑکی کا نام مطیبہ تھا اس کے والدین کا انتقال اس کے بچپن میں ہی ہو گیا تھا وہ ہوائی جہاز کے حادثے میں مارے گئے تھے مطیبہ اپنا خرچہ خود اٹھاتی تھی اور تعلیم بھی حاصل کر رہی تھی
مطیبہ اور اتبان کی کہانی ایک جیسی ہے بس فرق اتنا ہے کہ مطیبہ کہ والدین کو اللہ نے اپنی طرف بولا لیا تھا اور اتبان اپنا سب کچھ خود چھوڑ کے ایا تھا
اخر کار علی کی شادی اگئی اتبان اور علی گاؤں کے لیے نکل گئے سفر تو چھوٹا تھا مگر دونوں کے لیے بہت بڑا ہو گیا تھا ایک تو اپنی محبت کو پانے کے لیے جا رہا تھا اور دوسرا اپنی محبت کو ہی چھوڑ کے جا رہا تھا
وہ وہاں پہنچے ایک دن کا ارام کیا اور پھر شادی کی تیاریوں میں مصروف ہو گئے سوموار کی رات پورا گاؤں ڈھول باجوں سے گونج رہا تھا علی اور اتبان ٹینٹ میں داخل ہوئے

ایسی کوئی انکھ نہ تھی جس نے اتبان کی طرف نہ دیکھا تھا مگر خدا کی کرنی تھی یہ تھوڑی دیر بعد کی انکھیں کہیں اور ہی چلی گئی رسمیں چل رہی تھی کےاتبان نے دیکھا کہ عینہ کے ساتھ ایک لڑکی بیٹھی تھی جس کی انکھیں نیلی تھی
اعتبار نے پہلے تو اس کی طرف اتنا متوجہ نہ ہوا مگر جب کیسی ہیں اس لڑکی کا نام مطیبہ پکارا تو اتبان کی پھر نظریں نہ ہٹی
دودھ سے زیادہ سفید رنگ نیلی انکھیں موتی جیسے دانت اور گلابی نازک ہونٹ
اتبان مطیبہ کی طرف دیکھتا رہا مطیبہ جہاں جاتی  اتبان کی انکھیں بھی ادھر ہی چلی جاتی وہ گاؤں مطیبہ کے چچا کا تھا 

You've reached the end of published parts.

⏰ Last updated: May 26 ⏰

Add this story to your Library to get notified about new parts!

The Dead Love Where stories live. Discover now