محبت جیت ہوتی ہے مگر یہ ہار جاتی ہے

554 32 31
                                    

کسی بھی تشریح سے پہلے محبت کو جان لینا بہتر ہے۔
١۔۔تو پھر کیا ہے محبت۔۔۔تسلیم و رضا۔۔۔وجہ تخلیق کائنات۔۔۔خدا کا تحفہ۔۔۔انسان کے دل میں چبھا تقدیر کا کانٹا۔۔۔ازل سے ابد تک۔۔۔انسان اور خدا کے  مابین ڈور۔۔۔لفظوں کی سچائی۔۔۔دل کی رہائی۔۔۔آنکھوں میں جلتے دیپوں کی دیوی۔۔۔سیپ کے اندر پوشیدہ موتی۔۔۔
٢۔۔محبت کی تکمیل اگلا پڑاؤ ہے۔۔۔کہ کیا ہے تکمیل محبت۔۔۔؟
"محبت کی تکمیل وصل میں نہیں۔۔۔تکمیل تو ہجر میں ہے۔۔۔تکمیل ملاپ میں نہیں۔۔۔یہ جدائی میں ہے۔۔یہ درد میں ہے۔۔۔تو کہیں اشک میں بستی ہے۔۔۔یہ لفظوں کی داستان میں نہیں۔۔۔نگاہوں کے مان میں ہے۔۔یہ عمارت میں نہیں۔۔۔ایک چھوٹی سی بستی کے ٹوٹے گھر میں ہے۔۔خواہشات کی تکمیل کبھی تکمیل محبت نہیں ہو سکتی۔۔کہ یہ روح کا رشتہ ہے۔۔۔بدنی ضروریات سے بلا تر۔۔۔"
اب آتے ہیں اصل موضوع پر۔۔۔
"ایک مصرعے میں محبت کو جیت دکھایا گیا ہے۔۔۔جیت وہ بھی محبت کی۔۔۔تو کہاں ہوتی ہے فتح۔۔۔جب دونو دلوں کی راہ ہموار ہو جاۓ۔۔۔جب نظروں سے ساری بات ہو جاۓ۔۔۔جب نینوں میں جلتے دیپ بھڑک جائیں۔۔۔جب روح سے روح کا رشتہ قائم ہو جاۓ۔۔۔جب وفا کے عہد و پیمان ہو جاۓ۔۔۔جب ساتھ ہونا یا نا ہونا ایک ہو جاۓ۔۔۔جب مسکراہٹیں عام ہو جائیں۔۔۔جب اشک روٹھ جائیں۔۔"
٣۔۔اگلا مصرع ذو معنی رکھتا ہے۔۔"محبت ہار بھی گئی جبکہ وہ تو جیت سے ہمکنار ہو تی ہے۔
ہار کر بھی جو نا ہارے میرے نزدیک وہ محبت ہے۔۔"
٤۔۔ایک نقطے کو پہلے زیر بحث لاتے ہیں۔۔"محبت کی شکست۔تو پھر کیا ہے شکست محبت۔۔۔ہجر کی دیوی۔۔۔اشکوں کی مالا۔۔۔مسکراہٹوں کی دشمن۔۔۔مایوسی کی آمد۔۔۔اند و غم کی چاندی۔۔۔غالب کی شاعری۔۔۔میر کا دیوان۔۔۔تابش کی معراج۔۔روح کے رشتے میں جسم کی واردگی۔۔۔تو یہ تھی محبت کی شکست۔۔"
٥۔۔اب آتے ہیں دوسرے مصرعے کے پہلو نمبر دوئم پر"۔۔محبت کی شکست میں فتح پر
محبت جو روح کا رشتہ ہے۔۔وہ کبھی شکست حاصل نہیں کر سکتا۔۔یہ فنا ہونے کا نام ہے۔۔یہ وہی رشتہ ہے جو انسان اور خدا کے مابین ہے۔۔جو ہار پر ہار جاۓ وہ محبت نہیں بے غیرتی ہے۔۔۔"
٦۔۔ایک اور سوال کھڑا ہوتا ہے۔۔۔آخر کیوں محبت ہار جاتی ہے۔۔
"انسان کی محبت کو ہرانے والے عوامل۔۔۔جو محض وقتی ہیں۔۔وہ باپ کا مان۔۔۔ماں کی مامتا۔۔بہن کا یقین۔۔۔بھائی کا دیپ ہے۔۔۔جن سے محبت ہار جاتی ہے۔۔۔ہاں یہ محبتیں کسی بھی مرد کی محبت پر غالب آجاتی ہیں اور آنی بھی چاہیے۔۔"
٧۔۔اگر اللہ کی محبت کی بات کی جاۓ تو وہ محبت کبھی بھی ہار نہیں سکتی۔۔۔وہ سب سے پاک ہے۔۔۔سب سے بالا تر۔۔۔سب سے عظیم۔۔
**اس شعر کو مجازی معنی میں بیان نہیں کیا کیونکہ وہ محبت جیت کر بھی ہار نہیں سکتی۔۔پس شعر کی تشریح مجازی معنی میں کی گئی ہے۔**
محبت جیت ہوتی ہے    مگر یہ ہار جاتی ہے😊

محبت جیت ہوتی ہے      مگر یہ ہار جاتی ہے Where stories live. Discover now