زندگی خاک نہ تھی۔۔۔!

6.2K 199 113
                                    

زندگی بھی عجیب ہے ۔۔۔اس کی کہانیاں بھی عجیب ہیں ۔۔۔کبھی یہ اتنی حسین کے وہ ہو جاتا ہے جو صرف سوچا ہو کبھی اتنی ظالم کہ وہ بھی ہو جاتا ہے جو کبھی سوچا نہ ہو ۔۔۔۔میری کہانی بھی کچھ ایسی ہی ہے ۔۔۔۔۔ وہ کہانی جو ہر بار سوچنے پہ مجھے تکلیف دیتی ہے لیکن پھر بھی میں اسے لکھنا چاہتی ہوں ۔۔۔کس کے لیے پتا نہیں ۔۔۔کیوں نہیں جانتی ۔۔۔

یہ کہانی اس دن سے شروع ہوتی ہے جو شاید میری زندگی کا سب سے حسین دن تھا ۔۔۔
اتنا لکھ کے اس نے قلم روکا اور پھر وہ اس حسین زندگی کے خیالات میں کھوگئی

"مجھے تو یقین نہیں ہوتا روحان واقع ہی ایسا ہوگیا ہے ۔۔" وہ چہکتے ہوئے بولی

"یقین کر لیں محترمہ ایسا ہوگیا ہے" اس نے فون ایک کان سے دوسرے کان میں منتقل کیا

"افففف۔۔۔۔افففف ۔۔۔۔میں بتا نہیں سکتی تمہیں میں کتنی خوش ہوں "

"لیکن میں بتا سکتا ہوں ۔۔۔میں کتنا خوش ہوں " اسے شرارت سوجھی

"اچھا چلو بتاو پھر کتنے خوش ہو تم " وہ پرسوچ انداز میں بولی

" جتنی تم خوش ہو میں اس سے زیادہ خوش ہوں" وہ جانتا تھا اب اس کا جواب کیا ہوگا

"جی نہیں ۔۔۔۔تم زیادہ خوش ہو ہی نہیں سکتے میں بتاوں تمہیں میں کتنی خوش ہوں میں اتنی خوش ہو کہ میرا دل کر رہا ہے میں چینخنے لگ جاوں میں لوگوں کو اچھل اچھل کہ بتاوں اب تم ہمیشہ ہمیشہ کے لیے میرے ہونے جا رہے ہو ۔۔۔۔اب ہمیں کوئی دنیاوی طاقت جدا نہیں کر سکتی ۔۔۔تمام رکاوٹوں کے بعد اب تم میرے ہو جاوں گے ۔۔۔مجھے لگ رہا ہے جیسے میرے پر لگ گے ہیں اور میں ہواوں میں اڑ رہی ہوں ۔۔۔۔۔میں بے انتہا خوش ہوں "وہ چیختے ہوئے بولی

"اچھا اچھا بابا مان لیا ۔۔۔تم زیادہ خوش ہو ۔۔۔۔" وہ ہنستے ہوئے بولا

"آپ نے منایا کیسے گھر والوں کو وہ کیسے مان گے ۔۔۔۔اتنی جلدی " وہ کچھ سوچتے ہوئے بولی

"کیسے نہ مانتے اکلوتا بیٹا ہوں کیسے میرے ماما بابا میری خوشی میں خوش نہ ہوتے "
وہ سیدھا ہو کے بیٹھا اور بیڈ کے ساتھ ٹیک لگا لی

"اچھا جی ۔۔۔لیکن اتنی جلدی مان جائے گے اور پھر رشتہ بھی بھیج دے گے اس کی امید نہیں تھی مجھے " وہ بالکونی میں بیٹھی چاند کو دیکھتے ہوئے بولی

"ہاہاہا ۔۔۔کیوں نہیں تھی امید ۔۔۔۔" وہ ہنستے ہوئے بولا

"بس مجھے امید نہیں تھی ۔۔۔زندگی مجھ پہ اتنی مہربان ہو جائے گی ۔۔۔۔ اتنی جلدی مجھے سب خوشیاں یوں پلیٹ میں پیش کر کے دی جائے گی ۔۔۔۔۔اتنی آسانی سے تم مجھے مل جاو گے ۔۔۔۔ ایسا تو کبھی بھی نہیں ہوا زندگی مجھ پہ کبھی اتنی مہربان نہیں ہوئی ۔۔۔۔ مجھے یقین نہیں آتا میں تو اتنی خوش نصیب کبھی نہیں تھی " وہ تلخ سا مسکرا رہی تھی

You've reached the end of published parts.

⏰ Last updated: May 08, 2020 ⏰

Add this story to your Library to get notified about new parts!

فیصلے اس جہاں کے (مکمل)Where stories live. Discover now