Tap here to start writing
ہیلو ۔۔۔۔۔ وہ گہری نیند میں تھی جب حرا کی کال آئی ۔
ہیلو تصبیہا یار ایک مسئلہ ہوگیا ہے ۔۔۔۔حیرا گبرائی ہوئی تھی
کیا ہوا ہے۔اتنا کیوں سسپینس کریرٹ کررہی ہے ۔۔وہ چڑچڑے لہجے میں بولی۔
وہ ۔۔وہ انعم نے خودکشی کی کوشیش کی ہے ۔۔۔۔
کیا ۔۔ کب ؟ اور ہے کہا وہ ؟ اس کی نیند ایک دم سے غائب ہوگئی ۔وہ چیختے ہوئے بولی.
گھر میں ہے اپنے ۔ اس نے ہاسپیٹل کا نام بتایا تصبیہا کو)
میں آرہی ہوں ۔۔۔اس نے موبائل پھنکا اور واش روم میں گھوس گئی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ایک گھنٹے میں وہ دونوں اس کے گھر کے باہر تھیں ۔۔۔۔
کچھ بتایا تھا انٹی نے کہ کیوں کی اس نے یہ حرکت۔
تصبیہا نے حرا سے پوچھاہاں وہ کہہ رہیں تھیں کہ پڑھائی کا اسٹیرس لیا ہے اس نے ۔مگر مجھے تو کچھ اور ہی بات لگ رہی ہے ۔حرا نے اپنا ختشا ظاہر کیا
کیسی بات ؟ وہ دونوں باہر کھڑی تھیں .
مجھے لگتا ہے اس نے حمزہ کی وجہ سے یہ حرکت کی ہے۔۔۔
اگر ایسا ہوا نہ تو میں انعم کو چھوڑوں گی نہیں ۔تصبیہا غصے بول کر اندر چلی گئی ،حرا بھی اس کے پیچھے چل دی
اسلام و علیکم انٹی ،،اب انعم کی طبیت کیسی ہے؟تصبیہا نے اندر آتے ہی انعم کے بارے میں پوچھا تو وہ رونے لگیں
ارے انٹی آپ رو کیوں رہی ہیں ۔انشا اللہ سب ٹھیک ہوجائے گا ۔وہ دونوں انھیں سمجھانے لگیں.
بیٹا ایسا بھی کیا پڑھائی کا جنون کہ بندہ خودکشی ہئ کرلے۔انھوں نے روتے روتے کہا
میں دیکھتی ہوں اسے ۔آپ ٹینششن نہ لیں ۔یہ کہہ کر وہ دونوں انعم کہ کمرے میں چلی گئی.
بہت خوب ۔سنا ہے آپ نے پڑھائی کا اسٹریس اتنا لے لیا کہ خودکشی ہئ کی کوشیش کرڈالی ۔واہ تصبیہا نے طنزیہ لہجے میں کہا
بلکل صحیح کہہ رہی ہو ۔وہ لڑکی جس نے فیس بک کہ علاوہ کبھی کوئی بک نہیں کھولی وہ پڑھائی کہ لیے خودکشی کرے یہ بات کچھ حزم نہیں ہورہی ۔حرا نے بھی تصبیہا کا ساتھ دیتے ہوئے طنزیہ کہا.
صحیح صحیح بتاو کیوں کی یہ گھٹیا حرکت ؟
تصبیہا نے غصے سے انعم کو آنکھیں دیکھایں تو وہ گردن جھوکا کہ بولی.حمزہ نے شادی سے انکار کردیا ہے ۔۔۔
۔وہ بہت ہلکی آواز میں بولیکیا؟؟؟؟
پہلے تو تصبیہا غصے چیخی پھر اس کو تھپڑ لگانے کے لیے بڑھی تو حرا نے اسے روک لیا ورنہ ایک تھپڑ تو وہ اسے لگا ہی دیتی جتنی وہ غصے میں تھی ۔
YOU ARE READING
mohabbat ki deewangi. Complete
General FictionIt's a story about love, revange , romance, friendship and after marriage love.