1=آپ کا پورا نام کیا ہے؟
• میرا پورا نام کومل خورشید ہے۔2=آپ کا تعلق کس شہر سے ہے؟
• میرا تعلق زندہ دلانِ شہر لاہور سے ہے۔3=آپ کا پہلا ناول کونسا ہے؟
•وہی جو ابھی میں لکھ رہی ہوں، وہی میرا پہلا ناول ہے (رسمِ وفا)۔4=کس عمر میں لکھنا شروع کیا تھا؟
• میں نے اکتوبر 2018 میں اکیس سال کی عمر میں لکھنا شروع کیا تھا۔5=کس چیز نے آپ کے اندر لکھنے کی خواہش کو ابھارا؟(کسی سے متاثر ہوئی تھی یا پہلے سے ہی لکھنے کی خواہش تھی دل میں)۔
•"نہیں میں خود سے لکھنے کے لیے کسی سے بھی متاثر نہیں ہوئی تھی۔ اور نہ ہی میں انسٹا پہ تھی جو مجھے نئے آنے والے لکھاریوں کا پتہ ہوتا۔ لکھنا میں نے اس لئے شروع کیا کیونکہ میرے لیے اپنی ذاتی زندگی میں کسی کو بھی اپنا پوائنٹ آف ویو سمجھانا بہت مشکل ہے اور اکثر بہت سی ایسی باتیں ہوتی ہیں جسے دوسروں کو کہنے یا سمجھانے میں آپ کے اندر جھجک آ جاتی ہے بس اسی لیے میں نے اپنی باتیں لوگوں تک پہنچانے کا بہترین آپشن ڈھونڈا "قلم" اور اس میں میری مدد الله نے کی اور ایک رات یونہی کچھ لکھنے کی سوجھی اور اس پہ مہر میں نے اگلے دن اپنے رب سے اپنا مؤقف شئیر کرنے کر بعد لگائی پھر جب میں نے پین ہاتھ میں تھاما کہانی بنتی گئی اور میں لکھتی گئی بس پھر کیا تھا میں چونکہ وٹپیڈ پہ وریشہ احمد (انگلش رائٹر) کے ناولز پڑھا کرتی تھی وہیں سے میں نے اپنا ناول پبلش کرنے کی ابتداء رومن اردو سے کی اور اس کے کچھ عرصہ بعد جب میں نے اپنا انسٹا گرام اکاؤنٹ بنایا تو مجھے شازمہ عامر نے اردو میں لکھنے کا مشورہ دیا۔ بس وہیں سے مجھے ہمت ملی اور میں نے اپنی اس کاوش کا صحیح معنوں میں ابتداء کیا۔6=پہلا ناول/افسانہ مکمل ہونے پر آپ نے کیسا محسوس کیا تھا؟
•"میرا پہلا ناول ابھی تک مکمل نہیں ہوا اس لئے میں صحیح سے تو کچھ نہیں بتا سکتی مگر اتنا یقین ہے وہ دن میری زندگی کے بہترین دنوں میں سے ایک ہو گا۔7=آپ اپنی تحریریں کتاب کی شکل میں لائیں گی یہ بس انٹرنیٹ پہ ہی رہنے دیں گی؟
• اس والے کا تو پتا نہیں مگر اپنا آنے والا افسانہ «بنتِ حوّا» اگر زندگی رہی تو ضرور کتابی شکل میں لاؤں گی۔8=آپ کا آئیڈیل کون ہے...؟
• میرے استاد9=لکھنا آپ کا شوق ہے یاں اس کو پروفیشن بھی بنائے گی...؟
• ابھی تک تو میرا شوق ہے۔ آگے اگر قسمت میں ہوا تو انشاءاللہ ضرور بناؤں گی۔10=آپ اپنے ناولز سے لوگوں میں کیا تبدیلی لانا چاہتی ہیں...؟
• بہت سی تبدیلیاں ہیں جو میں لانا چاہتی ہوں ان میں سے ایک چیز تو یہ کہ ہر رشتے میں چاہے وہ ماں کا ہو، باپ کا ہو، بہن کا ہو، بھائی کا ہو، شوہر کا ہو، بیوی کا ہو، دوست کا ہو یا ان سے جڑا کوئی بھی رشتہ ہو ہر رشتے میں سب سے ذیادہ ضروری آپ کی دی ہوئی عزت، اعتماد، وفا اور بھروسہ ہے۔ پلیز رشتوں کی عزت کرنا سیکھیں ان کے تقدس کا مزاق نہ اڑائیں رشتوں سے وفا نبھانی سیکھیں۔۔۔۔۔ یہی وجہ تھی جو میں نے اپنے ناول کا نام بھی رسمِ وفا رکھا تھا۔11=آپ کی اپنی تحیریروں میں پسندیدہ تحریر..؟
ابھی تک میں نے ایک ہی لکھی ہے اور یہ میرے دل کے بہت قریب بھی ہے۔ مگر میرے خیال میں میری آنے والی تحریر (م سے ماں اور م سے محبت) سب سے ذیادہ قریب ہو گی۔12=آپ کا اپنی تحریروں میں سے پسندیدہ کردار...؟
• ویسے تو مجھے سارے کردار ہی بے حد پسند ہیں مگر حریم فاروقی میرے دل کے سب سے قریب ہے اسے میں نے اپنے دل کے بہت قریب رکھ کر لکھا ہے اور خود میں جِیا بھی ہے۔13=اگر آپ کی تحریروں میں سے کوئی کردار اپنی زندگی میں دیکھنا چاہیں تو کون سا کردار چاہیں گی..؟
• ہادی، جبریل اور ہدیٰ۔14=لکھنے کے علاؤہ کس چیز کا شوق ہے...؟
• میرے کوئی خاص شوق نہیں ہیں گھر کے کاموں اور ناولز لکھنے کے علاوہ ناولز پرھنے اور حقیقت سے دور ڈرامے دیکھنے کا شوق ہے جو کچھ وقت کے لئے مجھے بھی حقیقت سے دور لے جائیں۔15=آپ جو ناولز میں قارئین کو نصیحت کرتی ہیں آپ خود بھی کوشش کرتی ہیں اس نصیحت پر عمل کرنے کی یا آپ اس پر پہلے سے ہی عمل کرتی آئی ہیں...؟
• میں نے اپنی کہانی میں ابھی تک کوئی ایسی چیز نہیں لکھی جو خود میں نہ کرتی ہوں۔ اور انشاءاللہ آگے بھی جب میں کوئی نصیحت والی بات لکھوں گی تو پہلی کوشش میری یہی ہو گی پہلے خود وہ عادت اپناؤں پھر دوسروں کو اس کی نصیحت کروں۔ morning walk کے علاوہ 😂😂16=قارئین کے لیے کوئی پیغام...؟
• جی ضرور۔۔۔ سب سے پہلے تو میں آپکو یہ بتانا چاہوں گی کہ ایک لکھاری بھی ایک لکھاری ہونے سے پہلے ایک عام انسان کی طرح مصروف انسان ہوتا ہے اس پہ کئی طرح کی اور بھی ذمہ داریاں عائد ہوتی ہیں جنہیں پورا کرنا اس کے لئے بہت ضروری ہوتا ہے، ایسے میں اگر کسی بھی لکھاری سے تحریر دینے میں تاخیر ہو جائے تو انتظار کے ساتھ ساتھ لکھاری کی آسانی کے لئے بھی دعا کیا کریں۔ تاکہ وہ آپ کو اپنا بیسٹ دے سکے۔۔۔۔۔
اس کے علاوے میں یہ کہنا چاہوں گی کہ قارئین کا فیڈ بیک ہر لکھارے کے لئے بہت ضروری ہوتا ہے چاہے وہ اچھا ہو یا بُڑا آپ اپنا فیڈ بیک ضرور دیں اس سے لکھاری میں اپنی غلطیاں درست کر کے اپنی تحریر کو عمدہ اور بہترین بنانے، اچھا اور جلدی لکھنے کی ہمت پیدا ہوتی ہے۔17=کیا کسی قاری پر کبھی غصہ آیا اور کوئی پسندیدہ قاری کہ جس کی رائے کا بے صبری سے انتظار کرتی ہوں..؟
• نہیں میرے تمام قارئین ہی بہت اچھے ہیں مجھے کبھی کسی پہ غصہ نہیں آیا۔ اور میں اپنے تمام کے تمام قارئین کی رائے کا بے صبری سے انتظار کرتی ہوں مگر میرے کچھ پسندیدہ قارئین میں سے ایک عاقفہ ہیں جو مجھے بہت پیار سے بہن کہہ کر بلاتی ہیں جو مجھے بہت اچھا بھی لگتا ہے اور جیا اور کنزہ ہیں جو ہمیشہ بہترین ریمارکس دیتی ہیں جو میری ہمت کو اور بڑھا دیتے ہیں۔
YOU ARE READING
interview
Randomیہ میرے سے پوچھے گئے چند چھوٹے چھوٹے سوالات ہیں جو انسٹاگرام پہ موجود novelstar# پیج کی ایڈمن نے پوچھے ہیں۔ اسے آپ انٹرویو بھی کہہ سکتے ہیں۔ امید ہے آپ کو پسند آئے گا 😍😍