SURPRISE EPISODE 16

2.7K 165 42
                                    

بیٹا آپ کو کوئی اعتراض تو نہیں ہے ؟
اب ان کارخ تصبیہا کی طرف تھا ۔

وہ نہیں جانا چاہتی تھی مگر سیدھا منا بھی نہیں کرسکتی تھی ۔ وہ بس اتنا ہی بول سکی

نہیں جیسی آپ کی مرضی ۔۔۔
وہ بے دلی سے بولی

شاباش مجھے یہ ہی امید تھی تم سے بچے۔۔ ٹھیک ہے پھر کل نکلتے ہیں ۔تیاری کرلینا۔
وہ محبت سے اس کہ سر پر ہاتھ رکھتے ہوئے بولے۔تصبیہا ہلکہ سا مسکرائی اور موصب کودیکھنے لگی وہ اپنے ڈیڈ سے کچھ کہہ رہا تھا ۔تصبیہا وہاں سے اٹھ کرچلی گئی

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

موصب موبائل پر بات کررہا تھا تصبیہا اس کہ پاس آئی اور وہی بیٹھ گئی کہ وہ بات کرلے پھر اپنی بات کرے گی۔ موصب نے اسے بیٹھے دیکھا تو بات جلدی سے ختم کی اور موبائل جیب میں رکھتے ہوئے بولا

کیا ہوا کچھ کوئی بات کرنی ہے ؟
وہ اسے دیکھ کر ہی سمجھ جاتا تھا کہ اسے ہوا کیا ہے

تم ڈیڈ کو منا کردو مجھے نہیں جانا ۔
بنا کسی تعمید کہ وہ منہ پھولا کر بولی

موصب مسکرایہ اور بولا۔
میں یہ نہیں کرسکتا ۔

تصبیہا نے اس کی طرف دیکھا اور بول

مگر کیوں ۔؟
اسے حیرت تھی کہ وہ کیوں اسے بھیجنا چاہتا ہے ۔

یار سمجھنے کی کوشیش کرو ،
وہ اسے سمجھاتے ہوئے بولا

مجھے کچھ نہیں سمجھنا ۔
وہ چڑتے ہوئے بولی

شاہ کا رشتہ لے کہ پھر کون جائے گا؟

کچھ دنوں بعد چلے جاہیں گے وہ کون سا بڈھا ہورہا ہے ۔اس کی بات پر موصب ہنسنے لگا ۔تصبیہااسے ہنستا دیکھ کر بولی

موصب تم ہنس رہے ہو اور وہ مجھے کل لے جاہیں گے ۔۔وہ ابھی بھی سمجھنے سے قاثر تھی

میری جان وہ تمہیں گھر لے کرجارہے ہیں اور میں بھی تو آجاوں گا کچھ دنوں میں ۔
موصب نے اس کہ ہاتھ پکڑ کر بولا،تصبیہا کی آنکھوں میں آنسو تیرنے لگے ۔اس نے نظریں اٹھا کر موصب کو دیکھا اور بولی

مجھے نہیں جانا ۔۔۔
اس کی آنکھوں میں آنسو دیکھ کر وہ بے چین ہوگیا اور فورا سے تصبیہا کو اپنے گلے لگالیا۔ اس کہ سینے سے لگے کر اس کر آنکھوں سے آنسو نکل ہی گئے ۔

میں ڈیڈ سے بات کرتا ہو ۔۔۔وہ بس اتنا ہی بولا

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

صبح وہ ریڈی تھے جانے کہ لیے مگر تصبیہا کا برا حال تھا ۔ وہ موصب کہ پاس گئی مگر وہ اپنے ڈیڈ سے باتیں کررہا تھا تو بیچ میں بولنا مناسب نہیں سمجھا اور چلی گئی۔

موصب کی امی تصبیہا کہ پاس آئی اور بولیں

بیٹا آپ ریڈی ہو چلیں ؟
انھوں نے پوچھا

mohabbat ki deewangi.  CompleteWhere stories live. Discover now