باب نمبر ۵: ایک خواب-ایک حقیقت

770 57 22
                                    


اب کے ہم بچھڑے تو شاید کبھی خوابوں میں ملیں
جس طرح سوکھے ہوئے پھول کتابوں میں ملیں

گھر کے اندر اوپر جاتی سیڑھیوں پر ایک طرف وہ اور دوسری طرف شاید وہ کوئی لڑکا تھا۔

"ایک بات پوچھوں میں تم سے؟" اس نے تھوڑے ہی فاصلے پر بیٹھے اس لڑکے سے پوچھا۔

"ہاں پوچھو۔ آخر کو تم میری کزن ہو اتنا تو حق بنتا ہی ہے تمہارا مجھ پر۔"

"یہ بتاؤ تمہیں کبھی کسی سے محبت ہوئی ہے؟" اسنے تجسّس سے پوچھا۔

"یہ کیسا سوال ہے۔" وہ گڑبڑایا۔

"بتاؤ نا پلیز۔۔۔"

"ہاں! "

"کس سے؟" اُسنے تجسس سے پوچھا۔

"تم سے۔" اُس نے اُس کی آنکھوں میں دیکھ کر کہا۔

"یہ کیا باکواس ہے۔" اس نے یکدم کھڑے ہوتے ہوئے کہا۔

"بكواس نہیں حقیقت ہے۔"

عنایہ گڑبڑا کر گہری نیند سے اٹھی۔ اس نے کسی بہت گہری آواز کو اپنے کانوں میں گونجتا محسوس کیا۔ شاید وہ آواز الارم کی تھی یا شاید اس کے خواب میں ہونے والی گفتگو کی۔

آدھی رات کا وقت تھا رات کے اس پہر وہ اپنے کمرے کی لائٹ جلا کر اپنے بیڈ پر بیٹھی ابھی تھوڑی دیر پہلے خواب میں آنے والے منظر کے بارے میں سوچ رہی تھی۔

"وہ کون تھا؟
وہ جہانزیب تھا؟
وہ تو میرا کزن نہیں ہے۔ اور میرے کزن میں کوئی اس لڑکے جتنا نہیں ہے۔
تو پھر کون ہے وہ؟
کیا وہ سب سچ تھا یا پھر صرف ایک خواب؟"

"خوابوں کی بھی تو کوئی حقیقت ہوتی ہے ۔ وہ بن معنی تو نہیں ہوتے۔ وہ جہانزیب تھا اس کا کزن نہیں۔ وہ کزن تھا تو اس جیسا نہیں۔"
وہ بری طرح الجھی تھی۔ اگر وہ خواب تھا تو وہ اسے بھلا نہیں پا رہی تھی اور اگر اس میں سچائی تھی تو وہ سمجھ نہیں پا رہی تھی۔ وہ اپنے ذہن سے ان الجھنوں کو جھٹک کر کمرے سے باہر چلی گئی۔

____________________________

بہت دنوں کے بعد وہ تینوں آج عنایہ کے گھر جمع تھیں۔

"کہاں غائب ہو تم سب یار اتنے دنوں سے ملاقات ہوئی نہ بات چیت۔" علیشاہ نے ان دونوں کو اپنی طرف متوجہ کرتے ہوئے سوالیہ انداز میں پوچھا۔

"کچھ نہیں۔ بس پہلے یونی ، گھر ، پڑھائی ، پھر ابھی پیپرز بھی تو ہونے والے ہیں۔" عنایہ نے تفصیلاً جواب دیا۔

"ایک بات پوچھوں؟" عنایہ تھوڑا کنفیوژ لہجے میں علیشاہ اور زویا سے مخاطب ہوئی۔
زویا اور علیشا سیدھی ہو کر بیٹھ گئیں۔

"ہمیں خوابوں میں حقیقت کا عکس کیوں دکھائی دیتا ہے؟"
اس کا لہجہ صاف تھا مگر الجھا ہوا. ذہن ہے کہ ساتھ نہیں دے رہا تھا اور دل ہے کہ مان نہیں رہا۔

 دنیا💝Donde viven las historias. Descúbrelo ahora