Part 1

7 0 0
                                    

#گلبرگ_مغرورم
#Episode_1
#by_Mayeza

درختوں اور خار دار جھاڑیوں میں وہ تیز رفتاری سے دوڑ رہی تھی۔ وہ ان لوگوں سے کہیں أگے نکل آئی تھی۔تیزی سے بھاگتے ہوئے اس کی چادر جھاڑیوں میں اٹکنے سے وہ بازو کے بل بری طرح گری تھی اور کراہنے سے خود کو روک نہ پائی۔ اسکا بازو چھل گیا تھا اور بازو سے کپڑا بھی پھٹ چکا تھا۔ آہ۔ افراح نے اٹھنے کی کوشش کی۔ اسے وہ لوگ قریب آتے محسوس ہوئے تھے۔ شکاری کتے اس کا سراغ پانے میں ذرا بھی تاخیر نہ کرتے۔ اس نے پھر بھاگنے کی کوششں کی۔اٹھ کر افراح نے ارد گرد نظر دوڑائی۔ دور کہیں مشعلیں جل رہی تھی اور یوں لگ رہا تھا کہ کوئی ضیافت چل رہی ہے۔ کتے کے بھونکنے اور دوڑتے قدموں کی آواز قریب آتی جارہی تھی۔ افراح کوئی راستہ نہ پا کر تیزی سے درخت پہ چڑھنا شروع ہوئی۔ کچھ زخمی بازو ، کندھے پہ لٹکتے بیگ اور چادر کی وجہ سے اسے کافی مشکل کا سامنا کرنا پڑ رہا تھا۔یکایک اسکا پاؤں پھسلا اور اسکے منہ سے چیخ بلند ہوئی۔

وہ نیند سے فوراً اٹھ بیٹھی۔ وہ بری طرح ہانپ رہی تھی۔ سائیڈ ٹیبل سے پانی کا گلاس پکڑا۔ جگ سے پانی ڈالتے ہوئے اس کے ہاتھوں میں کپکپاہٹ تھی۔ پانی ٹیبل اور فرش پہ گر کر جگہ بنانے لگا۔ افراح نے گرفت مضبوط کرکے پانی پیا اور سانس بحال کی۔ یہ خواب جب بھی آتا تھا اس کی حالت نجانے کیوں غیر ہوجایا کرتی تھی۔ کون جانے بظاہر فولاد نظر آنے والی افراح ایک متواتر آنے والے خواب سے ڈرتی تھی۔ اسکی نیند اڑ چکی تھی۔کچھ دیر یونہی بیڈ پہ لیٹی رہی۔ پھر ہاتھ بڑھا کر گھڑی پہ وقت دیکھا۔ رات کے ڈھائی بج رہے تھے۔ عنایا اور اجالا نیند میں گم تھیں۔ اسے سگریٹ کی شدید طلب ہوئی۔ اس نے اٹھ کر تمام مطلوبہ جگہوں پہ تلاش کیا مگر بےسود۔ تھک ہار کر وہ نیچے زمین پہ بیڈ کی پائنتی کے ساتھ ٹیک لگا کر بیٹھی۔ کچھ یاد آنے پہ اس نے ہاتھ بڑھا کر چیک کیا تو بیڈ کی نچلی سائڈ پہ کونے میں ایک سگریٹ کی ڈبی تھی جو اس نے ٹیپوں سے چپکائی ہوئی تھی۔ فوراً سے سگریٹ نکالا۔ بیگ سے لائٹر نکال کر وہ واش روم گئی اور سگریٹ سلگایا۔ پہلا کش لیتے ہی اسے سکون ملا اور ساتھ ہی اجالا کے زبردستی ذہن نشین کرائے گئے سنہری اقوال بھی اسے یاد آگئے۔

"افراح، ہم دونوں کو پتہ ہے سگریٹ اسموکنگ نہ صرف پینے والے بلکہ اس کے ساتھ رہنے والوں کے لیے بھی برابر کی نقصان دہ ہے۔ سگریٹ کا دھواں فضا میں موجود رہتا ہے ہمارے قریبی افراد اسی فضا میں سانس لیتے ہیں تو ان کے جسم پہ بھی وہی اثرات مرتب ہوتے ہیں جن سے ایک اسموکر گزرتا ہے۔ اکثر اوقات کینسر اسموکر کی بجائے اس کے اہل خانہ کو ہوتا ہے اس طرح سگریٹ نوشی کا عادی فرد قاتل کی فہرست میں بھی أسکتا ہے۔ لیکن اس سے بڑھ کر افراح، ہماری روح پہ اسکا اثر، ہمیں یہ کتابیں نہیں بتائیں گی۔ انسان کی روح کھوکھلی ہو جاتی ہے۔ اس خود اذیتی سے وہ اپنی ذات کا ادراک کھونے لگتی ہے۔ جسمانی طور سے کہیں پہلے انسان روحانی طور پہ زوال کا شکار ہوتا ہے۔ اور تم نے تو ابھی اپنی پہچان کے سفر کوطے کرنا ہے۔۔۔۔۔ "

You've reached the end of published parts.

⏰ Last updated: Mar 30, 2020 ⏰

Add this story to your Library to get notified about new parts!

گلبرگ مغرورمGulberg e MagroormWhere stories live. Discover now