اور کتنے رشتے ٹھکرانے ہیں تم نے؟؟؟آخر کونسا پرستان کا شہزادہ ہے جو تمہیں بیاہنے آئے گا؟؟
ایسا کرو
ہمیں ہی اس کا پتا بتا دو۔ ہم جا کر لے آتے ہیں ۔۔۔ اباجی کی گرجدار آواز گرجتی تو کمرے میں موجود باقی تمام افراد کو آواز نکالنے کا حکم نہ ہوتا
ندا کے ساتھ ساتھ اس کی امی کی بھی سانس خشک ہو رہی تھی۔کہا تھا نا میں نے۔۔۔
مت پڑھاو اپنی لاڈلی کو ۔۔
پر نہیں میری سنتا ہی کون ہے اس گھر میں۔۔۔
اسے تو بس ماسٹر کرنا تھا۔۔کر لیا۔۔کیا مل گیا ؟
ماسٹرنی لگ گئی ہے ہم سب پہ"تین رشتے ٹھکرادئیے ہیں اس نے۔۔
لڑکا پڑھا لکھا نہیں ہے
توکبھی کہتی ہے تمیز دار نہیں ہے
کاروبار کیوں کرتا ہے آفس کیوں نہیں جاتا۔۔کل کو کہے گی کہ لڑکا خوبصورت، ہینڈسم نہیں ہے۔ ۔۔
تو کیا کرے گی تو؟
اب ان کی توپوں کا رخ ندا کی ماں کی طرف تھا۔
ندا کواپنی ماں کے ساتھ ان کا یہ طرز تخاطب بالکل پسند نہیں تھا
اگلے جمعے ایک فیملی آرہی ہے۔
اگر تم نے اپنی شرطیں رکھی تو۔۔۔
جان سے مار دوں گا۔۔
سمجھی تم!ابا دوبارہ ندا کی طرف پلٹے۔۔۔۔۔۔۔
دروازے میں کھڑی بھابھی اس ساری صورتحال سے بہت لطف اندوز ہر رہی تھی.
ندا کی اب بھی وہی رٹ تھی
مرجائے گی مگر ان پڑھ لڑکے سے شادی نہیں کرے گی.
وہ نہیں جانتی تھی کہ کچھ پڑھے لکھے بھی جاھل ہوتے ہیںاور کبھی کبھار ان پڑھ ہونا ان سے بہتر ہوتا ہے۔
⭐⭐⭐⭐⭐⭐⭐⭐⭐⭐⭐⭐
جمعہ کا دن آگیا
صبح سے ہی رشتے والوں کی آؤ بھگت ککے لیے سامان تیار ہو رہا تھا۔
وہ کمرے میں بیٹھی آنے والی صورتحال کا سوچ رہی تھی۔جب وہ اس رشتے سے انکار کرے گی اور ابا جی ۔۔۔۔۔۔۔۔
اف۔ ۔۔۔۔اس سے آگے سوچا ہی نا گیا۔۔
⭐⭐⭐⭐⭐⭐⭐⭐⭐⭐⭐⭐⭐اس بار جو مہمان آے تھے
وہ پہلے فیملیز جیسے نہیں تھے۔۔ان کا بیٹا بھی ساتھ آیا تھا۔
چھوٹی سی فیملی تھی اور والدہ کافی شفیق لگ رہی تھیں۔
والد حیات نہیں تھے اور بھائی بھابھی بھی کافی تمیز دار لگےلڑکا ایجو کیٹڈ تھا ۔۔
پرائویٹ بنک میں اچھے عہدے پر فائز تھا
مگر اس کی ایک شرط بھی تھی کہ وہ لڑکی کو دیکھنا چاہتا ہے مگر ابا جی اس بات پر راضی نہ تھے ۔۔۔
امی نے چپکے سے ندا کی ملاقات کروا دی ۔
اس طرح ایک بڑا مرحلہ آسانی سے طے ہو گیا ۔۔۔
رمیز کی فیملی ڈایریکٹ نکاح کرنا چاہتی تھی
اباجی کو بھی اس بات پر کوئی اعتراض نہیں ہوا۔
YOU ARE READING
بیٹیاں کانچ کی چوڑیاں
Short StoryThis is a Story of a girl who sacrifices all of her happiness for the sake of others.. But in the end.. we have to make big decisions for ourselves...