حسن آرا میں تمھاری یادوں کے سہارے نہیں جینا چاہتا ۔۔وہ ایک پل کے لئے رکا تھا
بلکہ میں تمھارے سنگ جینا چاہتا ہوں ۔۔رامی نے اس کو دیکھتے ہوئے کہا۔۔۔
حسن آرا اسکی بات کو سن رہی تھی اسکو دیکھ رہی تھی ۔۔
میں نے تم سے دل و جان سے محبّت کی ہے تو کیا میری محبّت میں تم میری شریک سفر بن کر رہو گی ۔؟؟اسنے ایک بھر پھر اس سے سوال پوچھا تھا ۔۔
اور اس کے لفظوں اسکی محبّت پر وہ ایمان لے آئ وہ کیسے اس شخص کو انکار کر دیتی جو اسے عزت سے اپنا رہا تھا ۔۔اسنے دھیرے سے اپنی پلکوں کی جھالر گرا دی اور سر کو اثبات میں ہلا دیا ۔۔۔
اور رامی کی خوشی کا کوئی ٹھکانہ نہ رہا ۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
وہ دونوں ایک دوسرے کے مقابل کھڑے تھے ایک کی آنکھوں میں بس محبّت تھی ۔۔اور ایک کی آنکھوں میں بس نفرت ۔۔۔اس خاموشی کو حاذم کی آواز نے توڑا۔ ۔
چلو میں مان لوں کہ تم مجھ سے محبّت کرتی ھو ۔۔تو جن سے محبّت کی جاتی ہے ان کی ہر بات مانی جاتی ہے ۔۔تو پھر تمھاری یہ کیسی محبّت ہوئی جس میں تم میرا کہا ھی نہیں مان رہی ۔۔پھر یہ محبّت تھوڑی ہے یہ تو خود غرضی ہے ۔۔۔۔۔اسنے اسکی محبّت پر چوٹ کی ۔۔۔
آپ میری محبّت کو آزمانا چاہتے ھیں ۔
ایسا ھی سمجھ لو ۔۔
تو پھر ٹھیک ہے میں یہ نکاح کروں گی ۔۔
گڈ ۔۔۔۔۔۔۔ وہ استہزایہ انداز میں بولا ۔۔۔
پر ایک بات ہمیشہ یاد رکھئےگا ۔۔اس کا مجھ پر تو حق ہوگا پر وہ میرے دل پر اپنا حق کبھی نہیں جما سکے گا ۔وہ اسکی آنکھوں میں دیکھتی ہوئی بولی تھی اور تن فن کرتی وہاں سے چلی گئی جبکہ حاذم اسکی باتوں پر ھی غور کرتا رہ گیا ۔۔۔
وہ سب ھال میں بیٹھے تھے تائ امی دولہے والوں کی طرف سے آیا اسکا عروسی جوڑا دیکھا رہی تھیں ۔۔
شہوار دیکھو کتنا خوبصورت ہے تمھارے نکاح کا جوڑا ۔۔شادی کو لے کر اسکے دل میں کوئی ارمان نہیں تھے پھر وہ جوڑا دیکھ کر کیا کرتی ۔۔
تبھی حاذم وہی آیا۔۔۔
بھائ دیکھیں شہوار کے نکاح کا جوڑا آگیا ہے کتنا خوبصورت ہے نا۔۔۔۔۔۔۔ رخ اسکے دیکھتے ہوئے بولی ۔۔۔
ھمم انکی چوائس تو بہت اعلی ہے ۔۔وہ مسکراتے ہوئے بولا اسکی بات پر شہوار نے پہلو بدلا۔ ۔
یہ بات تو واقی صحیح کہی تم نے بیٹا ۔۔تائ امی نے بھی اسکی بات کی تائید کی ۔۔۔
چلیں میں فریش ھو کر آتا ہوں ۔آج بہت ہکیٹک ڈے تھا ۔۔وہ اٹھتے ہوئے بولا اور چلا گیا ۔۔۔شہوار کو ایکدم سے اداسی محسوس ہوئی ۔۔وہ جہاں ہوتا تھا بس پھر وہی ہوتا تھا ۔۔باقی سارے کہیں پس منظر میں چلے جاتے اور جب بات شہوار کی ھو تو اسے حاذم کے علاوہ اور کوئی دکھائی نہیں دیتا تھا ۔۔
