تم میری زیست کا حاصل ھو ۔چوتھا حصہ

439 21 3
                                    

صبح کے وقت یہاں پر لوگ نہ ہونے کے برابر تھے کیونکہ  یہ بازار تو رات کا بازار تھا ۔۔۔

رات کی تاریخی میں  یہاں کی رونق بحال ہوتی تھی۔

نینا بائی اسے اس وقت دیکھ کر حیران رہ گئی تھی ۔۔

صاحب آپ ؟؟اس وقت ؟؟اس نے اچھنبے سے پوچھا ۔۔

حسن آراء کہاں ھیں ؟

وہ تو کمرے میں ہے ۔

انہیں بلائیں مجھے انکے سامنے آپ سے بات کرنی ہے ۔۔

تھوڑی دیر بعد حسن آرا بھی آ گئی وہ بھی اسے اس وقت وہاں دیکھ کے حیران رہ گئی تھی 

میں ان سے نکاح کرنا چاہتا ہوں آج اور اسی وقت ۔۔

اسنے جیسے بم پھوڑا تھا ۔۔

نینا بائی تو اسکی بات سن کر ششدر سی کھڑی تھی اور وہ ہکی بکی اسے دیکھ رہی تھی ۔۔

اگر آپ کو کوئی اعتراض ہے تو بتا دیں ۔۔

اسنے نینا بائی سے پوچھا تھا۔۔نینا بائی کو تو اپنا کام ٹھنڈا پڑتا دکھائی دے رہا تھا حسن آرا اس جگہ کی رونق تھی اگر وہ ھی چلی جاتی تو یہ جگہ ویران ھو جانی تھی دور دور سے لوگ اسکا رقص دیکھنے آتے تھے ۔۔۔اور وہ اس بات پر بھی حیران تھی کہ یہ شخص اس سے نکاح کر رہا ہے کیسے ایک با عزت گھرانے سے تعلق رکھنے والا شخص ایک بد نام گلی کی لڑکی کو اپنا سکتا ہے ۔۔

لوگ یہاں کی لڑکیوں سے دل تو بہلاتے ھیں پر اپناتا کون ہے ۔۔نینا بائی کو اسکی عقل پر شبہ ھوا ۔۔۔

آپکو رقم کی کوئی پریشانی نہیں ھو گی ۔۔میں ان کا مول نہیں لگا رہا اور نا ھی لگا سکتا ہوں یہ تو انمول ھیں ۔۔رامی نے اسے دیکھتے ہوئے کہا تھا ۔
پر آپ کی ضرورت کی وجہ سے آپکو رقم ملتی رہیگی ۔۔

اسکے ان الفاظ نے نینا بائی کو سوچنے پر مجبور کر دیا ۔۔اور حسن آرا وہ تو اسکے الفاظ کو محسوس کر رہی تھی ۔۔۔وہ کسی کے لئے انمول تھی ۔وہ بھی کسی کے لئے اہم تھی ۔۔

صاحب کیسی باتیں کر رہے ھیں مجھے کیا اعتراض ہوگا ۔۔نینا بائی نے دانت نکوڑستے ہوئے کہا  پیسوں کی چکا چوند جو دکھائی دے رہی تھی اسے ۔

رامی نے پھر حسن آرا کی طرف سوالیہ نظروں سے دیکھا تھا اور اسنے مسکرا کر سر جھکا لیا ۔۔رامی کے چہرے پر بھی مسکراہٹ آ گئی ۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
یہ تمھاری کلایاں اور کان کیوں سونے ھیں ؟ وہ بی جان کے پاس بیٹھی تھی جب بی جان نے اسکی سونی کلایوں اور کانوں کو دیکھ کر باز پرس کی ۔۔

وہ خاموش رہی جب دل کا جہاں ھی سونا ہے تو پھر ان سب چیزوں سے کیا فرق پڑتا ہے۔۔۔۔۔۔ اسنے دل میں سوچا ۔۔

اور آج تم جا کر اپنا ناک چھدوا آؤ ۔۔اور لونگ پہنو ۔۔یہ سہاگن ہونے کی نشانی ہوتی ہے ۔۔وہ بولیں ۔۔۔

Je hebt het einde van de gepubliceerde delen bereikt.

⏰ Laatst bijgewerkt: Aug 10, 2020 ⏰

Voeg dit verhaal toe aan je bibliotheek om op de hoogte gebracht te worden van nieuwe delen!

تم میری زیست کا حاصل ھوWaar verhalen tot leven komen. Ontdek het nu