ایسی لڑکی جو اپنے باپ کے ماضی میں کیے گئے ظلم وستم سے ڈرتی... مکافات عمل سے ڈرتی.. نئے رشتے کے بننے سے ڈرتی... کیا زندگی بھر خوف اس کے ساتھ سائے کی طرح منڈلاتا رہے گا یا کوئی رہنما.. اس کے خوف کو ختم کرنے والا ہوگا؟ کیا اسے اسکی زیست کا حاصل مل پائے گا
یہ کہانی کچھ کھو چکے رشتوں کی، کچھ انجان لوگوں کی محبت کی، کچھ کڑوۓ اپنوں کی، یہ کہانی ہے ہمارے اس معاشرے کی جہاں ہم اپنی اناٶں کو اونچا رکھتے ہیں اور اپنے ہی رشتوں کو بھول کھو دیتے ہیں۔ آٸیں پڑھتے ہیں اور ملاتے ہیں ان رشتوں کو جو کھو چکے ہیں۔
یہ کہانی ہے۔۔۔عشق حقیقی اور عشق مجازی کی۔۔۔۔محبت کی۔۔۔محبت میں آزمائش کی۔۔۔۔لڑکیوں کی نازک عزت کی۔۔۔۔محبت میں خلوص کی۔۔۔۔دل لگی کی۔۔۔۔۔گناہ کی۔۔۔۔ایک نا سمجھ لڑکی کی جو محبت میں گناہ کر بیٹھتی ہے۔۔۔۔اور حسد کی آگ میں جلتی ایک لڑکی کی۔۔۔۔جو حسد کی وجہ سے ایک لڑکی کی زندگی تباہ کر بیٹھتی ہے۔۔۔۔ایک لڑکے کی جو محبت کو زبردستی پانے کی کوشش کرتا ہے۔۔۔۔کیا محبت میں زبردستی کی جاتی ہے؟۔۔۔۔۔
اسلام علیکم 😍
میں ہمنہ آصف ۔ ایک مکمل خواب میرا پہلا ناول ہے ، اور میرے دل کے بہت قریب بھی ۔ شاید اسلئے کیونکہ میں ترکی سے بے حد محبت کرتی ہوں اتنی کہ اگر مجھے سب چھوڑکر ترکی رہنا پڑے تو میں رہ لونگی ۔۔۔ اور میں آپ سب کو بھی اپنی نظر سے ترکی دکھانا چ اہتی ہوں ۔۔۔ اسکے ساتھ ساتھ میں ایک اور بات آپ سب کو بتانا چاہتی ہوں لیکن ابہی نہیں کچھ وقت بعد تب تک آپ سب اس ناول کو دل سے پڑھئے گا ۔۔۔
میں آپ کے فیڑبیک کا انتظار کرونگی ۔ 🏕
Hamna Asif 💒
السلام عليكم
احساس کہانی ہے رشتوں کے احساس کی
محبت کے احساس کی
خونی رشتوں سے بھڑ کر احساس کے رشتوں کی
اس کہانی میں ہمیں اندازہ ہوتا ہے کے کس طرح ایک غلط فیصلہ ہماری زندگی بدل ڈالتا ہے ۔۔
السلام و علیکم۔۔۔یہ میرا پہلا ناول ہے تو اسمے غلطیوں کی بیحد گنجایش ہے۔۔۔۔یہ کہانی ہے محبّت کی دوستی کی کچھ شرارتوں کی۔۔اور کچھ جنون کی۔۔
ایک ہے عمیر جسکی زندگی کے ایک حادثے نے اسے بدل کر رکھدیا۔۔
ایک ہے میراب جسکے نخروں سے سب واقف ہیں۔۔
ایک ہے اریبہ جس کے اندر پورے گھروالوں کی جان بستی ہے ۔۔
اور صارم کس بلا کا نام ہے یہ آپکو پڑھ کے اندازہ ہو جاےگا۔۔
امید ہے آپکو میری چھوٹی سی کوشش پسند یگی ۔۔آپکے سپورٹ کی بنا پر مجھ میں آگے لکھنے کی ہمّت ملیگی تو پلیز اپنی راے سے آگاہ کریں۔۔
صبر ،محبت ،پیار اور دوستی کی کہانی۔۔۔۔۔۔
زیست کا سفر کا مرکزی خیال اپنوں کا مان رکھنا ہے۔ ماہنور اور المان کا رشتہ انکے بڑوں نے طے کیا ان دونوں نے ایک دوسرے کو دیکھا تک نہیں تھا لیکن کافی سال گزرنے کے بعد بھی المان اپنا وعدہ نہیں بھولا اور نہ ماہنور بھولی یہاں تک کہ دونوں کو ایک دوسرے کے بارے میں جانے بغیر پیار بھی ہوجاتا ہے تو وہ بڑوں کے مان کے لئے اس سے دستبردار ہوجاتے ہیں۔ زیست کا سفر میں ہمارے لئے سب سے بہتر فیصلہ کرنے والے ہمارے ماں باپ ہوتے ہیں اور انکا فیصلہ کبھی ۔۔ ۔۔ نہیں ہوتا.اس ناول میں یہ بتایا گیا ہے کہ آزمائشوں کا صبر سے سامنا کرنا ہوتا ہے نا کے خدا سے گلہ کرکہ کے مجھ پر ہی کیوں پریشانیاں آئی