scent98
"کیا بات ہے؟کچھ پریشان سی لگ رہی ہو"عالیہ نے چونکتے ہوءے داءیں جانب دیکھا۔یہ آواز تو کچھ جانی پہچانی سی لگ رہی تھی
" کیا بات ہے اتنے غور سے کیا دیکھ رہی ہو؟"ریحان نے اس کی آنکھوں میں دیکھتے ہوءے بولا
"ت۔تم کہاں سے ٹپکے؟"عالیہ نے گھبرا کر پوچھا
"یہیں سے ۔۔۔"ریحان ہنستے ہوے بولا
لکین شاید عالیہ اب وہ عالیہ نہیں رہی تھی ۔۔۔۔عالیہ تھوڑا سا کھسک کر بینچ کے کونے پر ہو گئ۔پہلے کی طرح اب بے تکلفی سے بیٹھنا اس کے لیے مشکل سا ہو گیا تھا بلکہ اب تو لمحہ لمحہ اس پر بہت بھاری گزر رہا تھا
"کیا ہوا میں تمہیں کھا تو نہیں رہا؟"ریحان نے اس کے ہواس اڑتے ہوءے دیکھے تو بولا
عالیہ فوراً سے اٹھ کر کھڑی ہو گءی اور اپنا پرس بند کرتے ہوءے بولی
"مم۔۔میں چلتی ہوں کافی دیر ہو گئ ہے ۔۔۔"