Muhammad_Asad
بت خانہ
یہ بت پرستی عام ہے
کہیں پیسہ کا بت سجا ہے
کہیں مجازِ عشق رہا ہے
کہتے تو سب اک خدا ہے
یہ بت پرستی عام ہے
کہیں شہرت کا بت رچا ہے
کہیں خود پسندی کا چرچا ہے
کہتے تو سب اک خدا ہے
یہ بت پرستی عام ہے
کہیں ننگ و عار جما ہے
کہیں رنگ و نسل کی پوجا ہے
کہتے تو سب اک خدا ہے
ی ہ بت پرستی عام ہے
فاتکؔ یہ بت خانہ گرا
اک خدا ہے اپنا کعبہ بچا