mahnoormunawar98
عورتیں کمزور نہیں ہوتیں ابو ہم مردوں سے ذیادہ طاقت ور ہوتی ہیں آپ کو پتہ ہے کونسی عورتیں کمزور ہوتی ہیں؟ " اس نے مر کر اپنے باپ کو دیکھا وہ یکسوٸ سے اپنے بیٹے کو ہی دیکھ رہے تھے ہمیشہ اپنی اولاد کو سمجھانے والے اصغر علی کے لیے اپنی ہی اولاد سے سمجھنے کا تجربہ کس قدر مختلف تھا انہیں لگا ان کا سولہ سالہ بیٹا ساٹھ کا ہو گیا ہے ان کا رحمان صاف رنگت ٗ بڑی آنکھوں ٗ ہلکی ہلکی ڈارھی اور فوجی کٹ بالوں کے ساتھ کتنا وجیہہ لگ رہا تھا رحمان کی آواز نے ان کے سوچوں کے تسلسل کو توڑا
"وہ عورتیں جن کے پیچھے ان کے محرم مرد نہیں کھڑے ہوتے میں کھڑا ہوں اپنی ماں بہن کے پیچھے آپ فیصلہ کر لیں آپ ان کے پیچھے کھڑے ہو کر انہیں مضبوط بناٸیں گے یا ان کے سامنے کھڑے ہو کر انہیں کمزور کریں گے" رحمان خاموش ہوا تو اصغر علی کو لگا ان کا بیٹا صرف قد میں ہی نہیں بلکہ عمر میں بھی ان سے بڑا ہو چکا ہے وہ کتنے آسان لفظوں میں کتنا مشکل فیصلہ کروا گیا تھا۔ رحمان چپ ہو کر وہاں رکا نہیں بلکہ وہاں اپنے باپ کو مختلف سوچوں کےساتھ چھوڑ گیا
Ye kahani har baap ki h being honest mai nae is mai kch extra likha bh nh h but still its very close to my heart❤️ read if u r interested and share ur reviwes thank u😊