_FAIZA_AMEEN_
- Reads 7,149
- Votes 777
- Parts 62
انسان اپنی زندگی میں کئی طرح کے لوگوں سے ملتا جو وقتی طور پر ساتھ رہتے مگر کچھ ہی دیر بعد انہیں چھوڑ جاتے۔ اس سب میں سب سے ذیادہ انسان کے دوست ہوتے ہیں۔ دوست بنانے کے معاملے میں کچھ لوگ بہت ہی کمال ہوتے اور کچھ بناتے ہی نہیں ہیں۔ جبکہ وہ دوست بنانا تو چاہتے مگر ان میں ایسی باتیں ایسی خصوصیات نہیں ہوتی کہ وہ نئی دوستیں بنا سکیں۔ اگر وہ کچھ دوستیں بنا بھی لیں تو وہ وقتی طور پر رہتی اور کسی نئے انسان کے آنے پر انہیں چھوڑ کر چلی جاتی ہیں۔ وہ انسان اس وقت کس مشکل میں ہوتا کوئی نہیں بلکہ کوئی اس بات کا اندازہ ہی نہیں لگا سکتا۔ وہ انسان خود سے بے زار ہونے لگتا ہے۔ پہلے تو وہ صرف دوسروں سے کم بات کرتا پھر وہ اپنے عزیز لوگوں سے بھی بات کرنا چھوڑ دیتا ہے۔ وہ آہستہ آہستہ ضہنی بےسکونی کی طرف چل پڑتا ہے اور وہ بے سکونی اسکو شدید غصہ دلاتی ہے اور بھی بہت کچھ ہوتا۔ اس سب کے بعد اگر کوئی انسان اس کی لائف میں آجائے تو شروع مین تو وہ بہت خوش رہتا مگر پھر بعد مین وہ انہیں بھی چھوڑ دیتا۔ اسی طرح کی کہانی "مطلب کی یاریاں" ہے۔ امید ہے کہ آپ سب کو پسند آئے گی۔