"ایک خوبصورت دنیا جہاں جھوٹے سپنوں کی سچی دنیا بستی ہے میری ۔۔ " مجھے یہ کہانی اس لئے خاص لگتی ہے کیونکہ اس میں اک زندگی قید ہے وہ زندگی جو بنا پنکھ کے اڑنا چاہتی ہے بنا آواز کے بولنا چاہتی ہے.... "الطريق الصعب " اک مشکل راستہ..... حالانکہ ہمارے پاس صراط المستقیم اک سیدھا سچا راستہ موجود ہے پھر بھی ہم خود اسے اپنے لئے مشکل راسته بنا دیتے ہیں، کبھی راستہ بھٹک کے گمراہ ہو کر اور کبھی مایوسیوں کے اندھیروں میں گِھر کر.. اُس کی ذات سے دور ناامید ہو کے ہم اُسے بھولنے لگتے ہیں لیکن وہ ہمیشہ ہمیں اپنے ہونے کا احساس کرواتا رہتا ہے کےدیکھو میں ہوں ساتھ...یہ کہانی شاید ان لوگوں کی ہے جو خواب تو دیکھتے ہیں پر ان پر یقین نہیں رکھتے،یہ کہانی خیال سے خواب اور خواب سے خواہش تک کی بھی ہے، وہ خواہشیں جو ہوتی تو ہماری ہیں پر انہیں پورا کرنے کیلئے کسی اور کو بھیج دیا جاتا ہے... ~~~~☆ ☆ ☆~~~~
35 parts