ایک حادثے میں معذور ہوئی لڑکی سے پوچھا میں نے کہ وہ اللہ سے بہت شکوے کرتی ہو گی کہ وہ ہی کیوں. اس نے مختصر جواب دیا" نہیں "میں حیران ہوئی مجھے لگا وہ صابر ہے میں نے اسی سوچ کے تحت اسے داد دی. داد سن کر وہ مسکرائی اور کہنے لگی "میں شکوے اس لیے نہیں کرتی کہ مجھے "شرم"آتی ہے "میں حیران ہوئی کے اللہ سے کیسی شرم تو وہ بولی"میرے شکوے کے جواب میں اگر اس نے یہ کہ دیا کہ جب تم مکمل تھی تب میرا #شکر نہیں ادا کرتی تھی تو اب کیوں آئی ہو. میں پھر بھی قائل نہ ہوئی اور بولی وہ رب ہے وہ ایسے طعنے نہیں دیتا یہ تو بندے دیتے ہیں. وہ بولی :اس کے #رحمان اور #رحیم ہونے سے ہی تو ڈر لگتا ہے مجھے کہ وہ مجھے معاف کر دے گا کچھ بھی نہیں کہے گا اپنی محبت کو سچا ثابت کرے گا تو میں اس کے جواب میں کیا کرو گی پھرسے گناہ کر کے توبہ کی تیاری بس یہی سوچ کر حیا آتی ہے مجھے
Anam
Join the largest storytelling communityGet personalized story recommendations, save your favourites to your library, and comment and vote to grow your community.