پیش لفظ حصول مرام سے مراد خواہش کا پورا ہونا ۔ ہم انسانوں کی زندگی کا ایک حصہ خواہشوں اور مرادوں کا ہوتا ہے جو انسان کے ساتھ ہمیشہ رہتا ہے ۔ میری یہ کہانی دو ایسی لڑکیوں پر مبنی ہے جو اپنی حصول مرام کے لئے ہر حد تک جانے کی ممکن کوشش کرتی ہیں ۔ لیکن ہر خواہش پوری ہوجائے یہ لازم نہیں ہے ۔ اس ناول کے سفر میں آپ کو بہت کچھ سیکھنے کو مل سکتا ہے اور مکمل نا صحیح لیکن تھوڑی بہت اصلاح ہو سکتی ہے ۔ جو کچھ اس میں دکھایا گیا ہے وہ بہت زیادہ حقیقی نہیں ہے مگر کچھ جگہوں پر میں نے سچ لکھا ہے وہ فکشن سے ہٹ کر ہے باقی کی کہانی آپ لوگ جب پڑھینگے تب ہی اندازہ کر پائینگے ۔ اس کہانی میں اٹلی کے مختلف تاریخی مقامات کی بھی مختصر ڈیٹیل دی گئی ہے چونکہ میں بھی ایک عام سے لڑکی ہوں اور بہت سی خواہشیں رکھتی ہوں اٹلی ٹور بھی میری خواہشوں میں سے ایک ہے تو اس کہانی کے ذریعے میں نے تو اٹلی کا ٹور تھوڑا بہت کر ہی لیا ہے امید ہے آپ لوگ بھی اس سے لطف اندوز ہوسکیں گے. میں کیوں کے ابھی لرننگ پر ہوں اسلئے لفظوں کی غلطی پر پہلے ہی معافی چاہتی ہوں کوشش کرونگی اپنی تحریر کو مزید بہتر بنا سکوں .اپنی دعاؤں میں مجھے اور میری فیملی کو یاد رکھئیگا. بنت جاوید اخترAll Rights Reserved