محبت میں ملنے اور بچھڑنے کی کہانیاں بہت لکھے گئی ہیں ۔جو بچھڑا وہ محبت میں جوگ لے گیا مگر میں نے کچھ الگ کرنے کی کوشش کی ہے کہ ضروری نہیں کہ محبت کا ڈسا ہوا خود کو برباد کر لے۔ کچھ لوگ الگ راہ پر چلتے ہیں جو کہ ان کی ذات کو دوام بخش دیتی ہے۔میری کہانی کا مرکزی کردار ایک لڑکی ہے جس کو اپنوں نے ٹھکرایا مگر اس نے خود کو کھڑا کیا، ایک لڑکے کی ہے کہ جو اپنوں کے وعدوں کی زنجیروں میں بندھا ہوا تھا محبت کو قربان کر گیا۔ایک شخص کی ہے جس کی زندگی میں محبت نام کی جگہ نہیں تھی جو پتھر تھا اس کو جب محبت ہوئی اور اس کی زندگی کے پہلا آشکار ہوئے تو اس کو سمیٹ لیا۔۔۔یہ کہانی بہت عرصے سے چل رہی تھی ذہن میں لکھ آج رہی ہوں۔میری پہلی کاوش ہے جو کہ میں اپنی امی کے نام کرنا چاہتی ہوں جنہوں نے مجھے کتابوں سے عشق کرنا سکھایا، آپ سب کی رائے کا انتظار رہے گا۔ آپ کی تعریف اور تنقید کو سنا جائے گا اور غلطیوں کی تصحیح بھی کی جائے گی۔ مشکور شہرزاد