اسلام وعلیکم..! اس کہانی کو لکهنے کا مقصد صرف یہ ہے کہ میری بات ان سب لڑکیوں تک پہنچے جو فیسبک پر دوستیاں توکرلیتی ہیں مگر اس کے انجام سے واقف نہیں ہوتی سوشل میڈیا پر موجود جتنے بهی لوگ ہیں سب ہی ٹهیک نہیں ہوتے مشکل سے % 30 یا اس سے بهی کم لوگ ہوتے جو سچ بولتے ہیں اور باقی جو بچتے ہیں وہ تمام کہیں نہ کہیں کوئی نا کوئی جهوٹ بول رہے ہوتے ہیں اور لڑکیاں اس پر موجود لڑکوں کی چکنی چپڑی باتوں پر بهروسہ کر لیتی ہیں کچھ دنوں بعد ہی سب کو پتہ چل جاتا ہے کہ وہ بندہ کتنا مخلص ہے آپ کے ساتھ . فیسبک کی محبت چند روز کی ہوتی ہے ان تمام لڑکیوں سے میری گزارش ہے کہ ان سب خرافات سے بچیں اور کسی پر بهی بهروسہ کرنے سے پہلے ہزار بار سوچیں کیوں کے یہ سب ایک دهوکہ ہے حقیقت میں سب وقت گزاری کر رہے ہوتے ہیں اور جب ہوش آتا ہے پهر تو کون اور میں کون اس کہانی موجود کردار فرضی ہیں اصل زندگی میں بهی شاید ہوا ہو کسی کے ساته ایسا . اس کہانی کے بعد ہر لڑکی اسے خو سکتی ہے یہاں صرف لڑکوں کی برائی نہیں کی جارہی کہ وہ ہی غلط ہیں اس میں لڑکیوں کی بهی کہیں نا کہیں غلطیاں آخر میں یہ کہنا چاہونگی مجهے بہت خالص اور گاڑهی اردو نہیں آتی اسلیے اپنے الفاظوں کو سادہ طریقے سے بیان کرنے کی کوشش کی ہے.