السلام و علیکم!!! یہ میری پہلی تحریر ہے اُمید ہے آپ سب کو پسند آئے گی۔۔۔ میں میری دوستوں کی بہت شکر گزار ہوں جنہوں نےاس کہانی کو لکھنے کے لیے میری بہت حوصلہ افزائی کی ہے ۔ محبت کی روشنائی سے دل کے قرطاس پر رقم ایک تحریر "خاموش محبت"۔ خاموشی کی زبان کچھ نہ کہہ کر بھی بہت کچھ کہہ جاتی ہے۔ کہانی گھومتی ہے ان کرداروں کے گرد جنہوں نے محبت کو پا کر کھویا تو کسی نے کھو کر پایا۔ خاموش محبت کی داستان یک جان دو قلب ہوتے کرداروں کی کہانی لازوال محبتیں بے مثال چاہتیں مسکراہٹیں، دوستیاں، مستیاں،شوخیاں غموں ، دکھوں اور آنسوؤں کو جھیل کر جینے والوں کی کہانی یہ کہانی ہے آپسی كزنز کی محبت کی جن میں کچھ سنجیدہ ہیں کچھ نہایت ہی شوخ و چنچل۔۔ ایک لڑکی کی جو اپنی فیملی کے لیے کمپرومائز اور صبر کرتی ہے۔جس کے لیے اپنا کردار سب سے پہلی ترجیح ہے۔۔ایسا کیا ہوگا اس کے ساتھ کہ وہ ٹوٹ کے بکھر جائے گی۔۔کیا وہ اپنے آپ کو پھر سے جوڑ پائے گی۔۔؟؟ ایک ایسی لڑکی جو فیملی کے لیے سیکرفائس کرتی ہے۔۔کیا وہ اپنی فیملی کے لیے اپنے سے کیے وعدے توڑ دے گی؟؟ ایک ایسی لڑکی جو ٹھوکر کھا کر سنبھلتی ہے۔۔کیا اس کی فیملی اُسے سپورٹ کرے گی۔کیا وہ ہمت کر کے پھر سے پہلے جیسی زندگی جی پائے گی؟؟ ایک ایسی لڑکی جو لا اُبالی ہے خود اپنی محبت کو لے کر کنفیوز ہے۔۔۔All Rights Reserved