17 parts Ongoing اجنبی - کتاب اؤل.
ایک رات ہوئی ملاقات،
تھا کچھ لمحوں کا ساتھ اس اجنبی کے ساتھ...,
ایک حسین داستان سنا نے کے لئے اکثر ایک خوبصورت کہانی درکار ہوتی ہے پر کوئی تب کیا کرے جب کچھ بیتے ہوئے لمحے کسی اجنبی کے ساتھ اس کے لئے کسی بیش قیمت یا انمول خزانے کی طرح ہونے لگے، پر ملاقات ایک ایسی جگہہ پر ہو جہاں اکثر لوگ آکر اپنوں سے بچھڑ جاتے ہیں.
اسد ملک جو زندگی کے ہر پل کا لطف اٹھا کر جینے والا، وہ نۓ سال کو منانے گھر سے نکلا تھا لیکن تب کچھ ایسا ہوا کے اس کی ملاقات ہوئی ایک ایسے لڑکی سے جو وہ سب کچھ تھی جس سے ملنا اس کے لئے ناممکن ہونے کے برابر تھا، ایک اجنبی لڑکی سے. امبر چودھری جو مشرقی تہذیب اور اپنے اصولوں پہ زندگی جینے والی، اپنی دوست کی شادی اٹینڈ کرنے کے لئے جا رہی تھی پر کچھ ایسا ہوگیا کے اس کی ملاقات ہوگئی ایک ایسے شخص سے جو وہ سب کچھ تھا جن سے وہ ہمیشہ دور رہتی رہی ہے، ایک اجنبی لڑکے سے.
برسات کی رات، نۓ سال کی بات پر دو اجنبی ایک ساتھ...، کیا یہ کچھ لمحے کافی ہونگے ایک حسین داستان سنا نے کے لئے،کسی کا ساتھ پانے کے لئے...،