یہ کہانی ہے کچھ ایسے کرداروں کی جو معاشرے کی بدسلوکی کا شکار ہوئے۔ جنہوں نے معاشرے کی بے حِسی کو سہا ۔جو حق دار تھے لیکن ان کو ناحق سمجھا گیا۔ لیکن پھر بھی تمام زیادتیوں کے باوجود وہ اپنی ذات کو منواتے گئے اور جل کر کُندھن ھوئے۔
Ranked #1 In ShortStory
Ranked #1 in lovestory
Ranked #1 in Urdu
Ranked #1 in Random
Ranked #1 in Love
اسلام علیکم بیوٹیفل ریڈرز!
"مجھے عشق ہے تو اسی سے ہے
وہ ازل سے دل میں مکین ہے...!"
انسانی دل سب سے زیادہ کس چیز کے لیے تڑپتا ہے؟محبت!صرف محبت..!فقط محبت!اس رب سے محبت اس کی تخلیق سے محبت اور اپنے آپ سے محبت! محبت ہی وہ جذبہ ہے جو دلوں کو پھیر دیتا ہے۔بچھڑوں کو ملا دیتا ہے۔روٹھوں کو منا لیتا ہے۔بس اسی جذبے کو ذہن میں رکھتے ہوئے اپنے دماغ کو ہر طرح کی منفی سوچوں سے پاک کر کے یہ کہانی لکھی تھی ایک خفیہ تنظیم کے بارے میں بھی ممکن حد تک بتانے کی کوشش کی ہے لیکن پہلا ناول تھا اس لئے لکھتے ہوئے بہت زیادہ نروس تھی مگر قارئین کا اتنا پیار ملا کہ سارے خدشات دور ہوگئے آپ سب کی تہہ دل سے شکر گزار ہوں۔پہلا تجربہ کبھی بھی آپ کو سیٹسفائی نہیں کرتا یہ ناول بھی میرا پہلا تجربہ ہے اس لیے اس سے میں بھی سیٹٹسفائی نہیں ہوں اس لیے اگر کوئی غلطی دکھے تو نظرانداز کرکے اپنی قیمتی آراء سے مجھے باخبر کریں۔امید کرتی ہوں آپ کو پسند آئے گا..!جزاک اللہ!
دعاؤں کی طالب،
راجپوت اقصیٰ