محبت قربانیوں کی قائل ہوتی ہے. وہ پوائنٹ جہاں پر آپکو لگے کے کسی شے کیلئے آپکو آپکی محبت چھوڑ دینی چاہئے, یقین مانیں پھر آپ کو محبت ہوئی ہی نہیں. کیونکہ وہ شخص جو محبت کرتا ہے, محبت میں قربانیاں دینے پر آمادہ ہو سکتا ہے, مگر جہاں اسے لگے کے محبت کو قربان ہونا پڑے گا, وہاں وہ خود قربان ہو جاتا ہے. آپکی محبت اللّہ سے بھی ہو سکتی ہے, عبداللّہ سے بھی. پھر وہ جو محبت کرتے ہیں, ان دونوں محبتوں کا فرق خوب جانتے ہیں. میری یہ کہانی اسی فرق پر مبنی ہے. کیونکہ, محبت قربان نہیں کی جا سکتی, مگر! مگر جہاں اللّہ کی محبت آ جائے, وہاں ہر عبد اللّہ کی محبت قربان کر دی جاتی ہے.
50 parts