( بسم اللٰہ الرحمٰن الرحیم)
یہ کہانی ہے ایک ایسی لڑکی کی جو کسی کی یک طرفہ محبت میں مبتلا ہے ۔ اور اُسے اپنی محبت کے آگے کسی اور کی محبت نظر نہیں آتی ۔
یہ کہانی ہے اک ایسے لڑکے کی جس کے لیے محبت ایک عام سی بات ہے اور اُس نے اپنی زندگی میں محبت کو کبھی سنجیدگی سے نہیں لیا ۔ لیکن جب اسے محبت ہوئی بھی تو اک لاحاصل سے ۔
جسے وہ چاہ کر بھی حاصل یا اپنا نہیں بنا سکتا
ان دونوں کی منزلیں ایک دوسرے سے قدرے مختلف ہے کیا کبھی انکی منزل ان کا راستہ ایک ہو پائے گا ۔ کچھ رشتے, کچھ فیصلے وقت اور حالات طے کرتے ہیں ۔ بلکل اسی طرح انکا انجام بھی وقت پر ہی منحصر تھا ۔
یہ کہانی ایک ضدی بدتمیز لاپرواہ طوفانی لڑکی کی جسے محبت نے بدل دیا ایک ایسی لڑکی جو لوگوں میں مسکراہٹیں بانٹتی ہے جو کسی کو غمزدہ نہیں دیکھ سکتی جو ہر وقت مدد کے لئے تیار رہتی ہے مگر اس کو یہ نہیں پتا کے دکھ اس کا مقدر بن جائنگے یہ کہانی ہے صبر و استقامت کی پتھر سے موم بن جانے کی عشق سے حقیقی کی یہ کہانی ہے ایک راہ سے بھٹکی ہوئی لڑکی کی جو صرف ایک حادثہ کے بغض ہی راہ راست پر آجاتی ہے یہ کہانی ہے یک طرفہ محبت کرنے والوں کی
یہ میرا پہلا ناول ہے جو بھی غلطی نظر ائے پلیس نظرانداز کرے🙇 امید کرتی ہوں کہ آپ کو یہ تحریر پسند آئے گی اور آپ لوگ مجھے سپورٹ کرینگے
جزاک اللہ