ریپ، زیادتی، عصمت دری۔ شرم ناک بات ہے مگر یہ آج کل معاشرے میں بتدریج پروان چڑھ رہی ہے۔ ایک ایسا حساس موضوع جس پر تبصرہ کرنا ضروری ہے۔ ممکن کوششوں پر اسے روکنا ضروری ہے۔ دیکھا جائے تو عموماً تعلیمی اداروں، دفاتر یہاں تک کہ گھر..... عورت اپنے گھر تک میں محفوظ نہیں۔ جہاں اعتماد کامیابی کی کلید ہے، وہی آواز انصاف کی کلید ہے۔ زیادتی پر قابو پانا ایسے ہی نہیں ہوجاتا، یہ روز مثبت اقدامات کا پابند ہے۔ تو آج سے کیوں نہیں.... آواز اٹھائیں، چیخیں..... اپنے ساتھ دوسروں کی طاقت بنیں۔ ایک مضبوط عورت اپنے لیے کھڑی ہوتی ہے۔ جب کہ ایک مضبوط مگر نڈر عورت دوسروں کے لیے بھی کھڑی ہوتی ہے۔ آپ اپنی کہانی بیان کرنے والے مظلوم نہیں ہیں، آپ دنیا کو اپنی سچائی سے آگ لگا دینے والے سروائیور ہیں۔ آپ کو معلوم نہیں پڑتاکب، کس کو، کس طرح آپ کے سچ کی روشنی اور عدم جرات کی ضرورت ہے۔ میری ذات کہانی ہے سروائیورز کی۔ یہ کہانی ہے ڈر سے لڑنے والوں کی، ڈر کے باوجود چلتے رہنے والوں کی۔ آواز کو ہتیار بنا کر حملہ کرنے والوں کی۔ یہ کہانی ہے خاموشی کو توڑ کر مندمل ہونے والوں کی۔Todos los derechos reservados