یہ کہانی میری پہلی کہانی "وہ پاگل سی " کا دوسرا پارٹ ہے۔۔۔۔مگر اِسکو سمجھنے کے لیے ضروری نہیں کہ پہلی کہانی بھی لازمی پڑھی جائے۔۔۔۔۔۔۔میں نے اسے کچھ اس طرح لکھا ہے کہ آپکو confuse ہونے کی ضرورت ہی نہیں پڑے گی۔۔۔۔۔۔۔۔ "وہ پاگل سی " میں ذارا ایک معصوم مگر بیوقوف سی لڑکی جسکی زندگی Netherlands جانے کے بعد کافی بدل گئ تھی۔۔۔۔سمیر اسکا کزن جس نے Netherlands میں ذارا سے اپنے پیار کا اظہار کیا تھا اور ذارا نے بھی اسے قبول کرے ہوئے اپنے آپ کو اسی زوجہ مان لیا تھا۔۔۔اُنکے پیار کی رکاوٹ حاشم جو ذارا کو بےحد پیار کرتا تھا اور جسکا دل ذارا کے دل سے جڑا تھا وہ ذارا کو اپنی زندگی کا حصہ بنانا چاہتا تھا مگر اس نے اظہار کرنے میں بہت دیر کردی اتنی کہ جب اس نے ذارا سے اپنے پیار کا اظہار کیا تو اسکے اپنے سگے بھائی نے اسے مارا ۔۔۔۔۔ مگر وہ سمجھ گیا کہ ذارا میری نہیں ہے۔۔۔۔۔وہ صرف سمیر سے پیار کرتی ہے۔۔۔۔۔۔اور سمیر اس سے۔۔۔۔لہذا وہ پیچھے ہٹ جاتا یے۔۔۔۔۔ نیدرلینڈز سے واپسی پر ذارا خوب روتی ہے۔۔۔۔کیوں کہ وہ ادھر اپنے پیار کے پاس رہنا چاہتی تھی مگر وہ اس امید سے چلی جاتی ہے کہ دوبارہ ملیں اور اس کتاب میں سمیر ذارا کو اپنی بنانے کے لیے پاکستان آتا ہے۔۔۔۔اور وہ پاکستان ذارا کے بھائی کی شادی کے لیے آتا ہے جہاں سمیر کے ابو ذارا کے لیے اپنے بیٹے