یہ کہانی ہے الجھنے سلجھانے کی سوالوں کے جواب کی مشکلات میں ہمت کی محبت کی آزمائش کی اور آزمائش میں محبت کی دشمنی کی اور دوستی کی سب وار دینے کی سب چھین لینے کی یہ کہانی ہے دو حدوں کی
یہ کہانی ہے اس معصوم بچے کی جسے بچپن میں اپنی ماں سے جدا کیا گیا ۔یہ کہانی ہے اس لڑکی کی جسے کبھی کسی کی محبت راس نہیں آئی ۔صبر سے برداشت کرنے والی ماں کی۔یہ کہانی ہے زاویار انصاری کی ۔یہ کہانی ہے محبت کے لیے ترستی عرشیہ کی۔