سارنگ جو کہ ایک معاشرتی و رومانی ناول ہے۔ یہ ناول سارنگ نامی شخص کی پراسرار شخصیت کے گرد گھومتا ہے۔ جو کہ ایک ہی وقت میں کئی کردار نبھا رہا ہے۔ جن سے محبت کرتا ہے ان کے لیے اپنی جان بھی قربان کر سکتا ہے اور جو اس سے جڑے لوگوں کو نقصان پہنچانے کی کوشش کریں ان کی جان بھی لے سکتا ہے۔ سارنگ عرف غنڈہ شہر اور شہر کے باہر کئی لوگوں میں اپنی ایک علیحدہ پہچان رکھتا ہے۔ جب پولیس اور قانون انصاف نہ دلا سکیں تب لوگ سارنگ کی مدد لیتے ہیں۔ یہاں تک کہ وہ پولیس کی بھی کئی بدنام لوگوں کو پکڑنے میں اکثر مدد کرتا رہتا ہے۔ یہ پتھر دل اور جذبات سے عاری دکھنے والا شخص کسی سے عشق کر بیٹھا ہے۔ کیا سارنگ جیسا کامیاب آدمی جو مٹی میں بھی ہاتھ ڈالے تو سونا بن کے نکلے اس کی عشق کی زمین پر قرب و وفا کے سرخ پھول کھل پائیں گے؟ یہ جاننے کے لیے ناول پڑھیے۔