السلام علیکم! ۔یہ میرا پہلا ناول ہے ۔ اس ناول میں آپ کچھ ساتھ نبھانے والے دوستوں سے ملیں گے تو کہیں پر بہن بھائیوں کی نوک جھونک میں اپنے آپ کو شامل پائیں گے ۔اس میں دوستی کے پیار بھرے لمحات بھی ہیں تو اپنوں کی خود غرضی کی بنا پر غلط فیصلے بھی۔ یہ کہا نی ہے خواب دیکھنے والوں کی ، ہم سب خواب دیکھتے لیکن اس خواب کو حرفِ آخر مان لینا ہمیں آگے نہیں بڑھنے دیتا کیونکہ جس خواب کی تعبیر آپ کے حق میں نہیں ہم اسے اپنی منزل سمجھ بیٹھتے ہیں خواب تو بہت دیکھتے ہیں پر کچھ پورا ہونے کے لیے نہیں ہوتے اور کچھ خواب وہ ہوتے ہیں جنہیں پورا تو ہونا ہوتا ہے پر اپنے وقت پر ۔ امید کرتی ہوں یہ ناول پڑھ کر مایوسی نہیں ہوگی ۔پڑھ کر اپنی رائے کا اظہار ضرور کیجیے گا ۔ شکریہ