1 part Ongoing نفرتوں کو بدلتی ہے محبت۔ محبت کو بڑھاتی ہے محبت۔ کسی بھی دل کو جیتنے کے لیے چاہیے بس تھوڑی سی محبت۔ لیکن کیا محبت دینا اتنا آسان ہے؟
ہیمان احمد، جو ساری زندگی اپنے بھائی کی نفرت اور اس کے حسد کا شکار رہا۔
تاشہ کرم داد، جس نے ساری زندگی محبتیں سمیٹیں۔
ہیمان نے اس لڑکی سے محبت کی جو اس کے حصے کی محبت بھی سمیٹتی گئی اور تاشہ نے اس لڑکے سے محبت نہیں کی جس کے حصے کی محبتیں وہ سمیٹتی رہی۔
باپ کا لاڈلہ تھا عمر، تو ماں کے دل کا ٹکڑا تھا ہیمان۔ عمر کو ساری زندگی یہ ارمان رہا کہ ماں کبھی اس سے بھی یوں ہی پیار جتائے جیسے وہ ہیمان سے کرتی ہے اور ہیمان ساری زندگی اس کوشش میں رہا کہ وہ اپنی وجہ سے اپنے باپ کے چہرے پہ وہ خوشی دیکھے جو عمر کو دیکھ کر آتی تھی۔
دونوں کو کیا چاہیے تھا؟ ماں اور باپ کی وہ محبت جو ان کے حصے کی تھی، جسے وہ دوسرے پہ لٹاتے رہے۔
This novel is exclusively written for kitabnagri.com and the novel link is available here.