یہ کہانی ہے ابراہیم اور میمونہ کی ۔۔۔۔ ان کی بچپن سے لے کر جوانی کے عروج تک کی کہانی ۔۔۔۔ کیسے حالات اور وقت کے ہاتھوں انکی وہ خوبصورت صبح کہ جس پر بلبل رشک کرتے تھے ۔۔۔ پھول اپنے رنگ اس پر قربان کر دیں ، سحر اپنی نسیم وار دے ۔۔۔ کیسے ان کی زندگی اس روشن صبح سے ظلم کی تاریکی میں ڈھلتی ہوئی خوفناک رات میں بدل گئی کہ جس کے سائے سے بھی روح کانپ جاتی ہے ۔
برصغیر پاک و ہند کا جدا ہونا صرف سرحدوں کا جدا ہونا نہیں تھا ۔۔۔۔ بہت سو کی قسمت سے خوشیوں کا جدا ہو جانا تھا ۔۔۔۔
یہ تقسیم صرف خون ریزی کی داستان نہیں ۔۔۔ اسیری اور سختیوں کی شام ہے ۔۔۔۔ اس داستان میں دلوں کی چیخ و پکار انسان کی روح میں گھس کر اسے اندر سے ہلا دیتی ہے ۔۔۔ یہ صرف خون بہنے کی داستان نہیں ۔۔۔ عزتوں اور عصمتوں کی نیلامی کی داستان ہے ۔۔۔۔ صرف قتل کر دئے جانے کی داستان نہیں ۔۔۔ زندہ مردوں کا موت کی تمنا کرنے کی ندا ہے ۔۔۔
ہم پرورش لوح و قلم کرتے رہیں گے
جو دل پہ گزرتی ہے رقم کرتے رہیں گے