یہ کہانی ہےایک سادہ دل لڑکی کی، جو حقیقت کی دنیا میں جینے کی عادی ہونے کے باوجود دامِ محبت میں پھنس جاتی ہے اور تقدیر اسے ایک ایسے دوراہے پر لا کھڑا کرتی ہے جہاں اس کا اپنی محبت سے اعتبار ختم ہو جاتا ہے اور وہ حالات کی آندھیوں میں بالکل تنہا رہ جاتی ہے۔ یہ داستان ہے ایک نوجوان کی جو اپنی محبت سے وفا نہیں کر پاتا ہے اور وقت کے دھارے میں بہتا ہوا اپنے ہاتھوں اپنی متاعِ حیات کھو دیتا ہے۔ یہ سرگزشت ہے ایک آرمی آفیسر کی اپنی منزلِ مقصود تک پہنچنے اور اپنے مقصد سے وفا کی ۔ "زندگی میں خوشیاں اور غم ، تکلیف اور راحت ، مشکلات اور آسانیاں آتی رہتی ہیں ۔ انسان اکثر بے بس ہوکر خود کو حالات کے دھارے پر چھوڑ دیتا ہے، کبھی ناامیدی کی کیفیت ہوتی ہے تو کبھی اسی ناامیدی کے اندھیرے میں کہیں سے ایک روشنی کی کرن پھوٹتی ہے۔ کوئی نہیں جانتا کے اگلے ہی پل اس کی تقدیر اس کے لیے کیا پیغام لے کر آئے گی، لیکن وہ مالک الملک اللہ رب العالمین ،ذرے ذرے کی خبر گیری کرنے والا بخوبی ہر شئے سے واقف ہوتا ہے ۔ ہر ذرے پر اسی کا فیصلہ نافذ ہوتا ہے اور اپنے بندوں کے حق میں کیا بہتر ہے سوائے اس کے کوئی نہیں جانتا ۔ بسا اوقات بندے کا دل تکلیفوں سے رنجور ہوتا ہے لیکن وہ نہیں جانتا کے یہی تکلیف اس کے لیے باعثِ سکون و تمکنت ہوگی ، بس شرط ہے اللہ پر ایمان ا