"آتش زدہ" ایک pure fantasy ہے جو بادشاہوں اور سلطانوں کے دور کی کہانی ہے. اس دور کی صحیح طور پر عکاسی کرنا بہت مشکل ثابت ہو رہا ہے اور اس پر فینٹسی لکھنا، میرے لیے ایک چیلنج ہی ہے۔ میں بذات خود فینٹسی پڑھنا پسند کرتی ہوں پر اردو میں اس genre پر زیادہ کام نہیں ملتا۔ میرے خیال میں انگریزی میں فینٹسی لکھنا بمقابل اردو کے، آسان ہے اور english میں fantasy novels کی بھرمار ملتی ہے۔ میں اردو میں اپنا حصہ ڈالنا چاہتی تھی اس سوچ کے ساتھ کہ شاید کچھ اور لوگ بھی میری طرح کے ہوں۔ تو جی! یہ کہانی ہے کچھ grey لوگوں کی۔ کون ہیرو ہے اور کون ولن؟ یہ آپ کہانی پڑھ کر پتا کر لیں. Happy reading ✨