
کچھ کتابیں صرف پڑھی نہیں جاتیں... وہ تمہیں اندر کھینچ لیتی ہیں۔" زالیاں... ایک خاموش، تنہا اور خوابوں میں ڈوبا ہوا لڑکا۔ جب وہ ایک پرانے، ویران گھر میں منتقل ہوتا ہے، تو اسے معلوم نہیں ہوتا کہ اس کے کمرے کی طاق میں رکھی ایک پرانی کتاب... جاگ چکی ہے۔ ہر رات کتاب خودبخود کھلتی ہے۔ ہر صفحہ کسی ان دیکھے راز سے پردہ ہٹاتا ہے۔ اور پھر... وہ آتی ہے۔ ایک لڑکی... آئینے میں، خوابوں میں، دیواروں پر۔ وہ قید ہے - یا قید میں رکھتی ہے؟ جیسے جیسے زالیاں کتاب کے سچ کے قریب جاتا ہے، ویسے ویسے وقت اور حقیقت کی دیواریں ٹوٹنے لگتی ہیں۔ کیا زالیاں وہ راز جان پائے گا جو صدیوں سے دفن ہے؟ یا وہ بھی صرف ایک اور صفحہ بن جائے گا اس کتاب کا؟All Rights Reserved