کہتے ہیں انسان امانت ہوتا ہے...
مگر کیا ہر کوئی اس امانت کو سنبھال پاتا ہے؟
یہ کہانی ہے اُن رشتوں کی...
جہاں محبت تو ہوتی ہے، مگر سمجھ نہیں ہوتی۔
جہاں لفظ کہہ دیے جاتے ہیں...
مگر اُن کا مطلب کبھی سمجھا نہیں جاتا۔
جہاں ایک چھوٹی سی غلط فہمی...
پوری زندگی بدل دیتی ہے۔
ہر کردار اپنی جگہ صحیح ہوتا ہے...
پھر بھی سب غلط ثابت ہو جاتے ہیں۔
کسی نے امانت سمجھ کر دل دیا...
اور کسی نے اُسی دل کو بوجھ سمجھ کر توڑ دیا۔
یہ کہانی ہے محبت کی... لیکن آسان نہیں۔
یہ کہانی ہے رشتوں کی... لیکن مکمل نہیں۔
اور شاید...
یہ کہانی تمہیں اپنی لگے۔
"امانت" ایک خاموش مگر دل ہلا دینے والی کہانی ہے -
صبر، محبت اور ایمان کی۔
یہ کہانی ہے اشکال کی، جو نفرت کے درمیان بھی دعا بن کر زندہ رہی،
اور حارث کی، جو بدلے کے سفر سے گزر کر
آخری صفحے پر معافی کی طاقت کو پہچان لیتا ہے۔
یہ ناول یاد دلاتا ہے کہ امانت صرف چیزوں کی نہیں ہوتی -
یہ دلوں، رشتوں، اور احساسات کی حفاظت کا نام ہے۔
Seluruh Hak Cipta Dilindungi Undang-Undang