SabarkaSafar
بند مٹھی کا خواب
تعارف (Synopsis)
"کچھ خواب بند مٹھی میں رکھے ریت کی مانند ہوتے ہیں،
جتنا سنبھالنے کی کوشش کرو، اتنے ہی ہاتھوں سے پھسل جاتے ہیں..."
یہ کہانی ہے ایک ایسی لڑکی کی، جس کی دنیا محبت اور یقین کے رنگوں سے بھری تھی۔ بچپن کی معصوم دوستی، نادان دل کی چھپی ہوئی محبت، اور پھر وقت کے ساتھ بدلتے رشتے-یہ سب کچھ اس کی تقدیر میں لکھا جا چکا تھا۔
کیا محبت صرف قربانی کا نام ہے؟ یا پھر یہ ایک ایسا کھیل ہے جہاں ایک جیتتا ہے اور دوسرا ہار جاتا ہے؟ جب خواب آنکھوں میں جگمگاتے ہیں، مگر حقیقت کی روشنی میں دھندلا جاتے ہیں، تب دل کی دنیا کس طرح بکھرتی ہے؟
یہ کہانی محبت، دھوکہ، اور آزمائشوں کے طوفان میں گھرے ایک دل کی ہے۔ وہ دل جو اپنی دنیا بسا کر بھی اجڑ گیا، جو یقین کے راستے پر چلا مگر منزل تک نہ پہنچ سکا۔
"کیا خواب کبھی حقیقت بنتے ہیں؟ یا وہ ہمیشہ بند مٹھی سے نکل کر بکھر جاتے ہیں؟"
جاننے کے لیے کہانی پڑھیں: بند مٹھی کا خواب
---