ہمارے اس معاشرے میں ایک طوائف کا کردار کچھ نہ ہونے کے برابر ہے کیونکہ اس کا ذریعہ معاش اس کا بدن ہے اور ایک طوائف کی ہمارے معاشرے میں کوئی عزت نہیں.
کیونکہ ہم اس معاشرے کا حصہ ہیں جہاں ایک طوائف کا نام لینا بھی غلط سمجھا جاتا ہے. میں اپنے معاشرے کے ہر شخص کو غلط نہیں کہتی کیونکہ ہمارے اس معاشرے میں بہت سے ایسے افراد ہیں جو ہر شخص کی عزت واحترا کرنا جانتے ہیں خاص طور پر بچوں عورتوں اور بزرگوں کی... ایک کہاوت ہے ایک گندی مچھلی پورا تالاب گندا کر دیتی ہے ویسا ہی حال ہمارے معاشرے کا ہے کچھ ہوس پرست اور وحشی درندوں کے وجہ سے ہمارا پورا معاشرہ بدنام ہے. اور یہ وہ لوگ ہوتے ہیں جو کسی کی عزت کرنا جانتے ہیں .
میرا ماننا ہے کہ ہر عورت ایسا کاروبار کرنے کے لیے مجبور نہیں ہوتی کچھ عورتیں یہ کام اپنی مرضی سے اپناتی ہیں تا کہ وہ کم وقت میں دنیاوی خواہشات پوری کر سکیں.
میری نظر میں ایک طوائف میں ہر قسم کی برائی ہو سکتی ہے لیکن جب اس کا ضمیر اسکو جھنجھوڑتا ہے تو وہ یہ کام ترک کر دیتی ہے.میں نے ایک عورت کو یہ راستہ چھوڑ کہ عزت والی زندگی گزارنے کی کوشش کرتے ہوئے دیکھا ہے لیکن ہمارے معاشرے کے نام نہاد عزت دار افراد انکو عزت دینے کا سوچ بھی نہیں سکتے کیونکہ انکو اپنی انا بہت عزیز ہوتی ہے. اور اس معاشرے کے وہ افراد انکو عزت اور انکے حقوق دینے کی کوشش کرتے ہیں تو وہ انا پرست ان عزت دار لوگوں کا جینا دو بھر کر دیتے ہیں.
میرا ماننا ہے کہ اگر ہم ایسی عورتوں کو عزت اور انکو معاشرے میں وہ مقام دینے کے کوشش کریں تو انکا معاشرے میں زندگی گزارنا آسان ہو جائے گا. اور عورت کبھی نہ کبھی اس احساس سے باہر نکل سکے گی کہ وہ اس معاشرے میں عزت کا مقام نہیں رکھتی.
اور سب سے اہم بات ہمیں انکے ماضی کو لے کہ کبھی بھی جج نہ کریں وہ اپنے ہر عمل و فعل کے خود جوابدہ ہیں جیسے ہم اپنے ہر عمل و فعل کے خود جوابدہ ہوں گے.
YOU ARE READING
طوائف اور معاشرہ
Short Storyہمارے اس معاشرے میں ایک طوائف کا کردار کچھ نہ ہونے کے برابر ہے کیونکہ اس کا ذریعہ معاش اس کا بدن ہے اور ایک طوائف کی ہمارے معاشرے میں کوئی عزت نہیں. کیونکہ ہم اس معاشرے کا حصہ ہیں جہاں ایک طوائف کا نام لینا بھی غلط سمجھا جاتا ہے. میں اپنے معاشرے کے...