مشرک

5 0 0
                                    

اللہ تعالیٰ کی ذات و صفات میں مخلوق میں سے کسی کوشریک کرناشرک ہے جو ساری عبادات و اعمال کو غارت کردیتا ہے اور اگر کوئی شخص توبہ کے بغیر مرجاتا ہے تو یہ ناقابل معافی جرم ہے۔

النساء 112
اللہ تعالیٰ اس شخص کو نہیں بخشے گا جس نے اس کے ساتھ شرک کیا وہ بڑی دور کی گمراہی میں مبتلا ہوگیا۔

قرآن نے اسے واضح طور پر بیان کیا ہے کہ اللہ پر ایمان کے باوجود لوگ مشرک ہیں اور ان کی اکثریت شرک میں مبتلا ہے ۔
یوسف 102
وما یومن اکثرھم باللہ الاوھم مشرکون
لوگوں میں سے اکثر ایمان کے ساتھ شرک بھی کرتے ہیں۔
مشرکین عرب یہ نہیں کہتے تھے کہ وہ بتوں کی عبادت کرتے تھے بلکہ کہتے تھے کہ ہم تو انہیں اللہ تک پہنچنے کا وسیلہ اور ذریعہ سمجھتے ہیں یہ آگے اللہ تک ہماری التجائیں پہنچاتے ہیں۔
قرآن نے اس ماننے کو بھی عبادات قرار دیا ہے باوجود اس کے کہ وہ حقیقی عبادت اللہ ہی کہ کرتے تھے۔ غیر اللہ کو تو مجازی سمجھتے تھے ۔

الزمر 3
جن لوگوں نے اللہ کے سوا کچھ حمایتی اور دوست بنا لئے کہتے ہیں ہم تو ان کی عبادت اس لئے کرتے ہیں تا کہ وہ ہمیں اللہ کے قریب کردیں۔

ق 16
وَنَحْنُ أَقْرَ‌بُ إِلَيْهِ مِنْ حَبْلِ الْوَرِ‌يدِ
کہم تمہاری شہ رگ سے بھی زیادہ قریب ہیں۔
اب اس کے بعد یہ خیال بالکل باطل ہوجاتا ہے کہ اللہ تعالیٰ بہت دور ہے کہ اس تک کسی واسطے کے بغیر پہنچنا ممکن نہیں

الاعراف 183
یعنی اللہ کے سوا جنہیں تم پکارتے ہو وہ تمہارے جیسے انسان ہیں۔

الانعام 112
جب اللہ کہے گا اے عیسیٰ بن مریم کیا تم نے لوگوں سے یہ کہا تھا کہ مجھے اور میری ماں کو اللہ کے سوا معبود مانو۔
ظاہر ہے حضرت عیسیٰ اور حضرت مریم اللہ کے برگزیدہ بندوں میں سے تھے بت نہیں تھے۔ اس سے ثابت ہوا کہ بتوں کےعلاوہ انسانوں اور اللہ کے نیک بندوں کی بھی عبادت کی گئی اور یہ بھی من دون اللہ اور غیر اللہ میں شامل ہیں۔

اللہ تعالیٰ نے اس کائنات میں نہ کسی کو نائب بنایا نہ ہی اپنے اختیارات کسی کو منتقل کئے کہ وہ اس کی طرف سے ان کو استعمال کریں۔ اگر سرورعالم فرمارہے ہیں کہ مجھے بھی تصرف کا اختیار نہیں پھر کسی دوسرے کی کیامجال ہے۔
الاعراف 188
اور آپ کہہ دیجئے کہ میں اپنے نفس کے لئے نفع و نقصان کا مالک نہیں ہوں مگر جواللہ چاہے اور اگر میں غیب جانتا تو بہت فائدہ حاصل کرتا اور مجھے کبھی کوئی تکلیف نہ پہنچتی
آہیے ہم سب اپنا محاسبہ کریں

You've reached the end of published parts.

⏰ Last updated: Oct 15, 2021 ⏰

Add this story to your Library to get notified about new parts!

شرکWhere stories live. Discover now