"تلاش"

103 7 7
                                    

حورین مغل بہت چھوٹی سی تھی جب اسکی ماں اسے چھوڑ کر کہیں جاچکی تھی۔ایسا نہیں تھا کہ اس کی ماں اس دنیا سے رخصت ہوگئ تھی۔حورین کے والدین کی علیحدگی اس کے بچپن میں ہی ہوچکی تھی۔

وہ بہت چھوٹی سی تھی۔کوئی اتنا چھوٹا بچہ ماں کے پیار کے بغیر رہ سکتا ہے؟؟؟ نہیں بلکل نہیں۔ وہ بچپن سے بہت مضبوط تھی،اسے مضبوط بنانے والی ذات بے شک اللہ کی ہی تھی ۔۔لیکن اللہ کے بعد اسے کوئی پیارا تھا تو وہ حورین مغل کی دادی تھیں۔۔حورین مغل کی دادی اپنی حور پر جان چھڑکتی تھیں۔حورین کی دادی ان ضعیف لوگوں میں سے تھیں جن کی زبان پر ہمہ وقت اللہ کا ذکر رہتا تھا، انہوں نے اپنی زندگی میں کبھی کسی سے کوئی شکوہ نہیں کیا تھا، کم از کم حور نے انہیں کبھی کسی سے شکوہ کرتے نہیں سنا تھا، حور کی دادی نے اسے زندگی کے ہر سرد و گرم حالات میں تخفظ فراہم کیا تھا۔!!!

حور کی دادی کی وفات اسکے میٹرک کے پیپرز کے دوران ہوئی تھی ، حور کی بیسٹ فرینڈ ، حور کی ماں ، حور کی دادی اس دنیا سے رخصت ہوچکی تھیں۔

"یہ دنیا فانی ہے یہاں آنے والے تمام لوگوں نے لوٹ کر اللہ ہی کے پاس جانا ہے"۔حور ایک بار پھر ٹوٹ گئ تھی۔ایک بار پھر وہ اپنی ماں سے محروم ہوچکی تھی۔چھوٹی سی عمر میں ماں کا چلے جانا پھر دادی کا جانا جو ماں سے کئ زیادہ بڑھ کے تھیں اس کے لیے حور کی پیاری دادی حور کی موڑے جان اسے چھوڑ گئ تھی۔۔۔!!!جانے سے پہلے اس کی موڑے جان اس کا رشتہ اپنی بیٹی (حورین کی پھپھو) سمینہ شہباز کے گھر طے کرچکی تھیں ۔۔۔۔

عمر مغل سے!!!۔۔۔۔حور کی دادی کی آخری خوائش کا احترام کرکے حور اور عمر کی بات پکی ہوچکی تھی۔۔۔۔

۔۔۔۔۔۔

صبح کا وقت تھا چرند پرند اپنی اپنی روزی کی تلاش میں نکل چکے تھے۔

باہر سردی کی شدت سے ہر چیز دھندلا گئ تھی۔۔،،دھند کی وجہ سے باہر کا منظر صاف نا تھا۔۔۔سردی کی۔ شدت نے لوگوں کو گھر کے اندر رکنے پر مجبور کر دیا تھا۔لوگ اپنے اپنے گھروں میں رضائیوں یا ہیٹر کے آگے بیٹھے خود کو گرمائش فراہم کر رہے تھے۔

ایسے میں ایک چھوٹے گھر کا مکین اپنے کمرے میں ٹھنڈے فرش پر بیٹھا ہاتھ میں پکڑی تصویر کو نم آنکھوں سے دیکھ رہا تھا۔اسکی آنکھوں کا منظر بھی سردی کی شدت کی طرح دھندلایا ہوا تھا۔۔۔۔وہ اور کوئی نہیں تھا۔"وہ حورین مغل تھی"

کیوں چلی گئیں آپ موڑے جان مجھے اکیلا چھوڑ کے کیوں ۔۔۔؟ وہ ہچکیوں سے رہ رہی تھی۔

آ۔۔۔آپ کو پتا تھا آپ کی حور آپ کے بنا تنہا رہ جائے گی۔۔آپ کے سوا مجھ سے کوئی پیار نہیں کرتا موڑے جان۔۔۔۔حورین تصویر سینے سے لگائے رو رہی تھی۔

اچانک موبائل پر بیپ ہوئی حور نم آنکھوں سے مسکرائی وہ جانتی تھی کس کا میسج ہوگا ۔۔حورین نے ہاتھ میں پکڑی تصویر کو چوم کر اپنے سامنے پڑے صندوق میں رکھا۔حورین نے موبائل پکڑے بیڈ پر آلتی پالتی مارے لیٹ گئ۔۔۔۔۔

"تلاش"ازقلم علیشاء،آمنہWhere stories live. Discover now