"میری زندگی کی سب سے بڑی خواہش " بال پوائنٹ ہونٹوں میں دبائے وه سوچ میں پڑ گئی پھر ایک لمبی سانس لیتے ہوئے قدرے بے مسکرائی
"بہت مشکل ہے اس سوال کا جواب دینا"-
"کیوں مشکل ہے اس سوال کا جواب دینا"- جویریہ نے اس سے پوچھا -
"کیونکہ میری بہت ساری خواہشات ہے،اور ہر خواہش ہی میرے لیے بہت اہم ہے"- اس نے سر جھٹکتے ہوئے کہا -
وہ دونوں آڈیٹوریم کے عقبی حصے میں دیوار کے ساتھ زمین پر ٹیک لگائے بیٹھی تھی ایف ایس سی کلاسز میں آج ان کا آٹھواں دیں تھا اور اس وقت وہ دونوں فری پیریڈ میں آڈیٹوریم کے اقبی حصّے میں آکر بیٹھ گئی تھی- نمکین منگ پھلی کے دانو کو ایک ایک کر کے کھاتے ہوئے جویریہ نے اس سے پوچھا-
"تمہاری زندگی کی سب سے بڑی خواہش کیا ہے امامہ؟"
عمامہ نے قدرے حیرانی سے اسے دیکھا اور سوچ میں پڑ گئی -
"پہلے تم بتاؤ، تمہاری زندگی کی سب سے بڑی خواہش کیا ہے؟" امامہ نے جواب دینے کی بجائے الٹا سوال کر لیا
" پہلے میں نے پوچھا ہے،تمہیں پہلے جواب دینا چاہیے"- جویریہ نے گردن ہلائی-
"اچھا _ _ _ _ٹھیک ہے_ _ _ _ مُجھے اور سوچنے دو"- امامہ نے فوراً مانتے ہوئے کہا -
"میری زندگی کی سب سے بڑی خواہش؟" وہ بڑبڑا کر بولی -"ایک خواہش تو ي ہے کے میری زندگی بہت لمبی ہو"- اس نے کہا -
"کیوں_ _ _ _ _؟" جویریہ ہنسی -
"بس پچاس٫ ساٹھ سال کی زندگی مُجھے بہت چھوٹی لگتی ہے_ _ _ کم سے کم سو سال کی زندگی تو ملنے چاہیے انسان کو دنیا میں_ _ _ اور پھر میں اتنا کچھ کرنے چاہتی ہوں اگرجلدی مر جاؤں گی تو پھر میری زندگی کی ساری خواہشات ادھُوری رہ جائے گی"- اس نے منگ پھلی کا ایک دانہ منہ میں ڈالتے ہوئے کہا -
آج کے لیے بعد اتنا ہی اگلے پارٹ کے لیے ووٹ کیجئے اور مُجھے follow کیجئے بائے بائے